• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm

کوئی سمجھائے مغربی طرز کا لباس پہننا کیوں لازمی ہے؟ سیمی راحیل کا سوال

شائع July 6, 2021
سیمی راحیل نے علیزے شاہ اور آئمہ بیگ کو مشورے بھی دے ڈالے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
سیمی راحیل نے علیزے شاہ اور آئمہ بیگ کو مشورے بھی دے ڈالے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے 4 جولائی کو ہم اسٹائل ایوارڈز شو کی تقریب میں مغربی طرز کا لباس پہننے پر اداکاراؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے سوال کیا ہے کہ کوئی انہیں سمجھادے کہ آخر ویسٹرن فیشن کے کپڑے پہننا ہی کیوں لازمی ہے؟

ہم اسٹائل ایوارڈز شو کی تقریب میں علیزے شاہ اور آئمہ بیگ سمیت دیگر اداکاراؤں کو مغربی انداز کے لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایوارڈ شو کی تقریب کی تصاویر سامنے آنے کے بعد جہاں لوگوں نے اداکاراؤں پر پاکستانی ثقافت اور فیشن کے برعکس لباس پہننے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں شوبز انڈسٹری کے لوگ بھی ان پر تنقید کرتے دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم اسٹائل ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر اداکاراؤں کے جلوے

ایسی ہی شوبز شخصیات میں سینئر اداکارہ سیمی راحیل بھی ہیں، جنہیں ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں اداکاراؤں کا لباس پسند نہیں آیا۔

سیمی راحیل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں خواتین کے لباس پر پوسٹ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کوئی انہیں سمجھادے کہ یہ کیوں لازمی بن گیا ہے کہ مغربی طرز کا لباس ہی پہنا چائے؟ اور کوئی انہیں یہ بھی سمجھائے کہ لوگوں کے لباس پہننے کی ترجیحات کو کیا ہوگیا ہے؟

اداکارہ نے ایوارڈز کے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ہماری اپنی کوئی ثقافتی پہچان نہیں ہے؟

ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں ماڈرن سوچ پر بھی بات کی اور کہا کہ انگریزی بولنے اور مغربی لباس پہننے سے ماڈرن سوچ نہیں آتی بلکہ یہ اپنے اندر اور اچھی تعلیم و تربیت سے ہی آتی ہے۔

اپنی پوسٹ میں سیمی راحیل نے علیزے شاہ کو کچھ ٹپس بھی دیں اور انہیں بتایا کہ اگر وہ مذکورہ ایوارڈ شو کی ریہرسل اونچی ایڑی والے جوتوں کے بجائے سادہ جوتوں میں کرتیں تو مزید خود اعتماد دکھائی دیتیں۔

ساتھ ہی انہوں نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو بھی مفت میں مشورے دیتے ہوئے انہیں تجویز دی کہ وہ ڈانس کی تربیت لیں۔

سیمی راحیل نے ہم اسٹائل ایوارڈز شو میں پرفارمنس کرنے والی سینئر اداکارہ ریشم کے فیشن کی تعریف کرتے ہوئے علیزے شاہ اور آئمہ بیگ کو ان سے سیکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

علیزے شاہ اور آئمہ بیگ کو ان کے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز انسٹاگرام
علیزے شاہ اور آئمہ بیگ کو ان کے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

عدالقیوم Jul 06, 2021 04:43pm
ذہنیت کی بات ہے۔ ایک مثال دیا ہوں۔ ایک پیاری سی بچی ہے۔اس کو ر وزی یا پنکی کہیں تو ٹھیک۔ وہ ماڈرن یا انگریز ہو جاتی ہے۔اور اگر گلابو کہیں تو ایک دم پینڈو ہو جاتی ہے اگر چہ مطلب دونوًں کا ایک ہی ہے۔ مغربی لباس میں ٹھرکی آنکھوً ں کی تسکین اور دیسی لباس میں آنکھوں کی پیاس نہیں بجھتی۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024