گوگل میپس دنیا بھر میں لوگوں کی پسندیدہ ایپس میں سے ایک ہے اور اب اس میں ایک اور کارآمد اضافہ کیا گیا ہے۔

گوگل میپس میں انسائیٹ ٹیب کا اضافہ کیا جارہا ہے جو ٹائم لائن کا حصہ ہوگا اور یہ صارفین کے ماہانی بنیادوں پر سفر کے موڈز کو ٹریک کرے گا۔

یہ فیچر بتدریج متعارف کرایا جارہا ہے اور بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

انسائیٹ کے ذریعے گوگل کی جانب سے صارفین کو اپنی سرگرمیوں کا موازنہ کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

اس فیچر سے انہیں یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ ایک ماہ کے دوران مختلف ذرائع سے سفر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پیروں پر یعنی چل کر کتنا وقت گزارا۔

اس کے علاوہ ذاتی اعدادوشمار سے صارفین کو اندازہ ہوسکے گا کہ ان کی سفری عادات کیا ہیں۔

انسائیٹ فیچر کو گوگل کی جانب سے ان لوکیشنز کو جاننے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا جہاں آپ جاچکے ہیں اور یہ بھی بتاسکے گا کہ مہینے کا کونسا دن سب سے زیادہ مصروف گزرا۔

جی ہاں یہ فیچر آپ کی سرگرمیوں کو ٹریک کرے گا اور وہ بھی زیادہ تفصیلی انداز سے، اب اس کو آپ اچھا سمجھتے ہیں یا خطرناک، یہ آپ پر ہے۔

اس فیچر کو ابھی جرمنی اور برطانیہ میں متعارف کرایا گیا ہے اور بہت جلد دنیا کے دیگر حصوں میں بھی دستیاب ہوگا۔

گوگل کی جانب سے میپس کے یوزر انٹرفیس میں بھی کچھ تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور وائس اسپیسز کو کم کیا جارہا ہے، نئے فلوٹنگ بٹن کا اضافہ کیا جائے گا جو ٹائم لائن میں تبدیلیاں لانے میں مدد فراہم رکے گا۔

گوگل میپس میں ایک نئے ٹرپس ٹیب کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں