گلیکسی ایم سیریز کا ایک اور نیا اسمارٹ فون متعارف

24 جولائ 2021
گلیکسی ایم 21 2021 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایم 21 2021 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے مارچ 2020 میں گلیکسی ایم 21 کو متعارف کرایا تھا اور اب اس کے اپ ڈیٹ ماڈل کو پیش کردیا ہے۔

گلیکسی ایم 21 (2021) کو کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے مگر حیران کن طور پر گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں اس نئے فون میں خاص بہتری نہیں کی گئی۔

گلیکسی ایم 21 اور گلیکسی ایم 21 (2021) کا جائزہ لیا جائے تو ڈیزائن میں معمولی تبدیلی نظر آئے گی۔

تاہم ہارڈویئر کے لحاظ سے دونوں فونز ایک جیسے ہی ہیں بس ایک معمولی تبدیلی کے علاوہ۔

گلیکسی ایم 21 (2021) مین بیک پر پرائمری کیمرا 48 میگا پکسل جی ایم 2 سنسر سے لیس ہے جبکہ اوریجنل ورژن میں بھی 48 میگا پکسل کیمرا ہی تھا مگر سنسر مختلف تھا۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس سے ہٹ کر باقی ہارڈویئر میں کوئی تبدیلی نہیں۔

2021 ایڈیشن میں 6.4 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے موجود ہے جس کے تحفظ کے لیے کورننگ گوریلا گلاس 3 کا استعمال کیا گیا ہے۔

فون کے اندر ایکسینوس 9611 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا پرائمری کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا نوچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اس فون کی ایک خاص بات اس کی طاقتور بیٹری تھی جو 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

کمپنی نے 2019 میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری کے بارے میں بتایا تھا کہ اس پر صارف 29 گھنٹے تک لگاتار ویڈیوز، 130 گھنٹوں تک آڈیو پلے بیک دیکھ یا سن سکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی 3.1 سے کیا ہے جبکہ ڈوئل بینڈ وائی فائی، بلیوٹوتھ 5.0، جی پی ایس اور آڈیو جیک دیگر خصوصیات ہیں۔

اس فون کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 170 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی والا فون 195 ڈالرز (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں