آزاد کشمیر: وزرات عظمیٰ کیلئے بیرسٹر سلطان، سردار تنویر کے مابین ’مقابلہ‘

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2021
فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ سردار تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان محمود دونوں نام وزرات عظمیٰ کے لیے زیر غور ہیں۔

—فوٹو: اے پی پی
فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ سردار تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان محمود دونوں نام وزرات عظمیٰ کے لیے زیر غور ہیں۔ —فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے وزیر اعظم کے منصب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سردار تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان محمود اہم اُمیدوار ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 25، پیپلز پارٹی نے 10 اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 6 حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: تحریک انصاف کیلئے ’حکومت تشکیل‘ دینے کی راہ ہموار

آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں نئے آنے والے سردار تنویر الیاس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کے لیے ’مضبوط‘ اُمیدوار ہیں۔

تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ اے جے کے کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود نے عہدہ نہ دیے جانے کے امکان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اے جے کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے دونوں اُمیدواروں کے نام زیر غور ہیں لیکن ’حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان ہی کریں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری، سیاسی جماعتوں کے تصادم میں 2 افراد ہلاک

انہوں نے تصدیق کی کہ سردار تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان محمود، دونوں کے ہی نام وزرات عظمیٰ کے لیے زیر غور ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود کی ناراضی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

اس وقت سردار تنویر الیاس وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری، سیاسی جماعتوں کے تصادم میں 2 افراد ہلاک

مسلم لیگ (ن) نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ’بھاری‘ فنڈز فراہم کرتے رہے ہیں لیکن تنویر الیاس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا تھا کہ حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان ہی کریں گے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اگر انہیں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کا عہدہ دیا گیا تو وہ عمران خان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں