اوپو کی نئی اسمارٹ واچ متعارف کرادی گئی

اپ ڈیٹ 27 جولائ 2021
— فوٹو بشکریہ اوپو
— فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو کی نئی اسمارٹ واچ متعارف کرادی گئی۔

اوپو واچ 2 میں ویئر 4100 پراسیسر کے ساتھ ایک کاسٹیوم اپولو 4 ایس پراسیسر بھی دیا گیا ہے جس سے بیٹری لائف کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اس کا 46 ایم ایم ماڈل سنگل چارج پر 4 دن تک چل سکے گا جبکہ پاور سیور موڈ پر اسے 16 دن تک چلانا ممکن ہوگا۔

اسمارٹ واچ کے ساتھ وی او او سی 2.0 فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے جو 10 منٹ میں اتنا چارج کرسکتی ہے کہ ڈیوائس کو پورا دن چلایا جاسکے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اس اسمارٹ واچ کے دونوں ماڈلز 42 ایم ایم اور 46 ایم ایم کے ساتھ آپشنل ای سم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ 42 ایم ایم میں بلیوٹوتھ اونلی ورژن بھی دستیاب ہوگا۔

اوپو واچ 2 میں خم ایجز والا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے، 42 ایم ایم ماڈل میں 1.75 کا ڈسپلے ہے جس کے سائیڈ میں 2 بٹن موجود ہیں۔

یہ ڈیوائس 24 گھنٹے تک دھڑکن کی ٹریکنگ اور خون میں آکسیجن کی مانیٹرنگ کرسکتی ہے جبکہ نیند کا تجزیہ، تناؤ کی مانیٹرنگ اور دیگر طبی فیچرز سے بھی لیس ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

جی پی ایس ریسیور اور واٹر ریزیزٹنٹ اسمارٹ واچ کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اس کا 42 ایم ایم بلیوٹوتھ اونلی ورژن 1300 چینی یوآن (32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

42 ایم ایم ای سم ورژن 1500 یوآن (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 46 ایم ایم ای سی ماڈل 2 ہزار یوآن (49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

اس اسمارٹ واچ میں کلر او ایس کا امتزاج اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے کیا گیا ہے تاہم چین سے باہر اس کی دستیابی کے حوالے سے کمپنی نے فی الحال کچھ نہیں بتایا۔

تبصرے (0) بند ہیں