موٹرولا کے 3 نئے فائیو جی فلیگ شپ فونز متعارف

31 جولائ 2021
ایج 20 سیریز — فوٹو بشکریہ موٹرولا
ایج 20 سیریز — فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے ایج 20 سیریز کے 3 فائیو جی اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں جو اگست سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوں گے۔

ایج 20 لائٹ، ایج 20 اور ایج 20 پرو پر مبنی سیریز کے تنوں فونز میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جبکہ سب 6 گیگاہرٹز 5 جی کنکٹویٹی ک سہولت دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق صارفیین کو ان فونز میں زیادہ قابل اعتبار 5 جی نیٹ ورکس استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

خیال رہے کہ موٹرولا نے دنیا میں سب سے پہلے 5 جی فون متعارف کرایا تھا مگر پھر دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں اس مارکیٹ میں وہ پیچھے رہ گئی تھی۔

مگر اس سال موٹرولا نے مختلف حکمت عملی اپناتے ہوئے کم قیمت 5 جی فونز پر توجہ مرکوز کی تاکہ صارفین کی توجہ حاصل کرسکے۔

ایچ 20 سیریز کے فونز کمپنی کے 2021 میں اولین فلیگ شپ فونز ضرور ہیں مگر دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں قیمتوں کو کافی کم رکھا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ایج 20 سیریز سابقہ ایج فونز کے مقابلے میں ہر لحاظ سے بہتر ہیں، ان میں زیادہ طاقتور پراسیسرز، زیادہ بہتر کیمرے، پہلی بار پیری اسکوپ زوم، تیز ڈسپلے ریفریش ریٹ، فاسٹ چارجنگ اور دیگر کو متعارف کرایا گیا۔

کمپنی نے بتایا کہ مگر تمام نئے اور بہترین فیچرز کو زیادہ قابل رسائی قیمت میں لوگوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

موٹرولا ایج 20 لائٹ میں 6.7 انچ کا ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے اور فنگر پرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

ایج 20 لائٹ— فوٹو بشکریہ موٹرولا
ایج 20 لائٹ— فوٹو بشکریہ موٹرولا

فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ٹربو پاور 30 چارجنگ سپورٹ موجود ہے جو 10 منٹ کی چارجنگ پر بیٹری کو پورا دن تک چلنے کے قابل بنادیتی ہے۔

درحقیقت کمپنی کا کہنا ہے کہ فل چارج بیٹری پر فون کو 2 دن تک بغیر چارج کیے چلایا جاسکتا ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 720 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں، فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

ایج 20 میں 6.7 انچ ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اس وقت مارکیٹ میں دستیاب سب سے پتلا 5 جی فون ہے۔

اس ڈیوائس میں اسنیپ ڈراگون 78 جی پراسیسر موجود ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گی ہے۔

ایج 20 — فوٹو بشکریہ موٹرولا
ایج 20 — فوٹو بشکریہ موٹرولا

اس فون کا بیک کیمرا بھی 108 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو (33 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ) اور 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون ک فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

ایج 20 پرو اس سیریز کا سب سے طاقتور فون ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر دیا گیا ہے۔

6.7 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہ جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

ایج 20 پرو — فوٹو بشکریہ موٹرولا
ایج 20 پرو — فوٹو بشکریہ موٹرولا

ایج 20 پرو میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق 5 جی چلانے پر فون کی بیٹری کو 30 گھنٹے تک بغیر چارج کیے چلانا ممکن ہوگا۔

اس فون میں بھی بیک پر 108 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے پہلی بار اپنے کسی فون میں پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو کیمرا دیا گیا ہے جو 8 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے اور 5 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہے جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

تینوں فونز اگست سے اگست میں چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

ایج 20 لائٹ کی قیمت 350 یورو (67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جبکہ ایج 20 کی قیمت 500 یورو (96 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور ایج 20 پرو کی 700 یورو (ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں