اسنیپ چیٹ نے سب سے پہلے اسٹوریز کا فیچر متعارف کرایا تھا جس کی نقل پہلے انسٹاگرام نے کی اور بعد ازاں فیس بک کی تمام ایپس میں اسے متعارف کرا دیا گیا۔

اب ٹک ٹاک نے بھی اسٹوریز فیچر کو اپنی ایپ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹک ٹاک نے تصدیق کی ہے کہ اس کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹوریز پر کام کیا جارہا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ایک ای میل کے ذریعے ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کو بتایا گیا کہ ہم ہمیشہ اپنے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں، اس وقت ہماری جانب سے کریٹیرز کو اپنے تخلیقی خیالات لوگوں تک پہنچانے کے لیے اضافی فارمیٹس کے تجربات کررہے ہیں۔

اس فیچر کو سب سے پہلے ٹوئٹر صارف میٹ نوارا نے دریافت کیا تھا اور اس وقت وہ محدود صارفین کو دستیاب ہوگا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے فیچر کے لیے کسی موجودہ اسٹوری ٹیلنگ فیچر کو بدلا نہیں جائے گا۔

ٹک ٹاک اسٹوریز بھی دیگر ایپس کی طرح 24 گھنٹوں بعد غائب ہوجائیں گی جبکہ صارف دیکھ سکے گا کس نے اسٹوریز کو دیکھا ہے۔

اسی طرح اسٹوریز کے بائیں جانب کمنٹس بھی پڑھ سکیں گے۔

اسٹوریز کا فیچر ٹک ٹاک ہوم اسکرین پر نظر نہیں آئے گا بلکہ اس تک رسائی کے لیے مین فیڈ پر لیفٹ سوائپ کرنا ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس فیچر کی آزمائش کب تک جاری رہے گی اور کب تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں