• KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:45am Sunrise 6:06am
  • ISB: Fajr 4:50am Sunrise 6:13am
  • KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:45am Sunrise 6:06am
  • ISB: Fajr 4:50am Sunrise 6:13am

ماہرہ خان کے مزاج سے بالکل بھی نہیں لگتا کہ وہ بہت بڑی اسٹار ہیں، زاہد احمد

شائع August 16, 2021
زاہد احمد کے مطابق وہ اپنا ڈراما خود دیکھتے ہیں تاکہ معلوم کرسکیں کیا اچھا کیا اور کیا برا — فوٹو: انسٹاگرام
زاہد احمد کے مطابق وہ اپنا ڈراما خود دیکھتے ہیں تاکہ معلوم کرسکیں کیا اچھا کیا اور کیا برا — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے معروف اداکار زاہد احمد نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کے مزاج اور کام کے انداز سے بالکل بھی نہیں لگتا کہ وہ بہت بڑی اسٹار ہیں۔

اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں مختصر فلم ’پرنس چارمنگ‘ سے متعلق زاہد احمد نے کہا کہ 'ماہرہ خان کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کیا، وہ نہایت پروفیشنل اداکارہ ہیں ان کے مزاج اور کام کے انداز سے تو بالکل بھی نہیں لگتا کہ وہ بہت بڑی اسٹار ہیں'۔

ڈراموں کے انتخاب کے حوالے سے زاہد احمد نے بتایا کہ 'میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ جو ڈراما میرے پاس آیا ہے دیکھوں کہ اس میں مرد کا کردار کہانی کے لیے کتنا ضروری ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نے ابھی تک جتنے بھی ڈرامے کیے ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان میں مردوں کے کردار بھرتی کے نہیں بلکہ مضبوط تھے'۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

زاہد احمد کا کہنا تھا کہ ’ہر کہانی میں میرا جو کردار تھا اس میں صرف پیار محبت ہی لڑکے کا مقصد نہیں تھا'۔

اداکار کا کہنا تھا کہ 'میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کام ایسا کریں کہ جب بھی کوئی روٹین سے ہٹ کر کردار ہو تو اس کے لیے آپ کا انتخاب کیا جائے اور اس کہانی کے لیے آپ کو ضروری سمجھا جائے'۔

ڈراموں پر ہونے والی تنقید سے متعلق زاہد احمد کا کہنا تھا کہ 'اگر چینلز ایک سی کہانیاں دکھا رہے ہیں تو یقیناً جو بِک رہا ہے وہی دِکھ رہا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام انسان خصوصی طور پر خواتین کہانیوں کو اپنی زندگی سے جوڑ رہی ہوتی ہیں تو پھر چینلز بھی اسی قسم کی کہانیوں کو بنا کر بیچ رہے ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود کہوں گا کہ کچھ نہ کچھ مختلف بنتا رہنا چاہیے جو کہ بنتا بھی ہے، ہر چینل سال میں ایک آدھ چیز کچھ منفرد بنا ہی لیتا ہے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

زاہد احمد یہ بھی بتایا کہ وہ اپنا ڈراما خود دیکھتے ہیں تاکہ معلوم کرسکیں کہ کیا اچھا کیا اور کیا برا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تنقید سے نہیں گھبراتے وہ کہتے ہیں کہ 'تنقید اگر اصلاح کے لیے کی جا رہی ہو تو ٹھیک ہے ورنہ تو پھر ساری دنیا میں عوامی شخصیات پر تنقید ہوتی ہی ہے کوئی بات نہیں، بس ری ایکشن نہ دیں'۔

سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق زاہد احمد نے کہا کہ ’میں سوشل میڈیا کا اتنا استعمال کرتا ہوں جتنی ضرورت ہوتی ہے اور میں زیادہ تر انسٹاگرام پہ ہوتا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں سوچ سمجھ کر بات کرنے کی اہمیت سے بخوبی واقف ہوں اس لیے کوشش کرتا ہوں کہ میں کوئی ایسی بات نہ کروں کہ میرا ذکر کہیں بھی میرے کام کے علاوہ ہو'۔

زاہد احمد نے مزید کہا کہ ’اگر کسی کو بہت زیادہ شہرت چاہیے تو پھر وہ منہ پھاڑ کر بات کرے اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر یقینا سوچ سمجھ کر ہی بولے گا'.

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے کہا کہ یہاں ہر قسم کا آرٹسٹ ہے کسی کو خبروں میں رہنا اچھا لگتا ہے اور کسی کو نہیں، سب کی اپنی اپنی ترجیحات ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں زاہد احمد نے کہا کہ انہیں صبا قمر، یمنی زیدی اور سونیا حسین کی اداکاری ہمیشہ ہی بہت متاثر کرتی ہے جبکہ مرد اداکاروں میں انہیں گوہر رشید، بلال عباس اور احمد علی اکبر کی اداکاری پسند ہے۔

اہلیہ اور بچوں سے متعلق زاہد احمد نے کہا کہ ’جب میں انڈسٹری میں آیا تھا تو میں شادی شدہ تھا اور جب مرد کی ازدواجی زندگی سیٹل ہو تو اس کے پاﺅں زمین پر اور دماغ کام کی طرف ہوتا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024