پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں ہے، آرمی چیف

28 اگست 2021
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا واحد مقصد پرامن، خودمختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے قیام میں مدد کرنا ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی / امریکی سفارتخانہ ویب سائٹ
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا واحد مقصد پرامن، خودمختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے قیام میں مدد کرنا ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی / امریکی سفارتخانہ ویب سائٹ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا ایجلر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں ہے اور اس کا واحد مقصد پرامن، خودمختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے قیام میں مدد کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں تیز سیاسی پیش رفت سے پاکستان کی کوششوں کو ٹھیس پہنچے گی، رپورٹ

آرمی چیف نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کا عزم ظاہر کیا۔

امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور کابل سے انخلا کے عمل میں خصوصی تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں