آر کیلی کے خلاف تیسری متاثرہ خاتون عدالت میں پیش

آر کیلی اس وقت جیل میں ہیں، انہیں باضابطہ سزا نہیں سنائی گئی—فوٹو: اے پی
آر کیلی اس وقت جیل میں ہیں، انہیں باضابطہ سزا نہیں سنائی گئی—فوٹو: اے پی

نابالغ لڑکیوں اور لڑکوں کے ریپ اور انہیں جنسی تعلقات کے وقت بیمار کرنے جیسے الزامات کا سامنا کرنے والے گلوکار آر کیلی کے خلاف نیو یارک کی عدالت میں تیسری متاثرہ خاتون بھی پیش ہوگئیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق رابرٹ سلویسٹر کیلی (آر کیلی) کے خلاف پہلے باضابطہ ٹرائل کی سماعت کے دوران 26 اگست کو تیسری متاثرہ خاتون بھی پیش ہوگئیں۔

عدالت میں پیش ہونے والی تیسری متاثرہ خاتون اس وقت 39 برس کی ہو چکی ہیں اور وہ بچے کی ماں اور شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں۔

متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ گلوکار نے ابتدائی طور پر انہیں مکڈونلڈ کے ہوٹل پر کام کرتے ہوئے دیکھا تو ان کے دیوانے ہوگئے اور ملازمین کو رابطہ کرنے کا کہا، جنہوں نے انہیں رابطہ کرنے کی دعوت دی۔

خاتون کے مطابق اس وقت وہ مشکل ترین حالات سے گزر رہی تھیں اور انہوں نے گلوکار سے رابطہ کیا تو ان کی زندگی مزید بدتر ہوگئی، کیوں کہ آر کیلی نے نہ صرف ان کے ساتھ کم عمری میں جنسی تعلقات استوار کیے بلکہ انہیں بلیک میل بھی کیا اور ان کے ساتھ تضحیک آموز رویہ اختیار کرتے۔

سفید کوٹ میں ملبوس جورنڈا پیس پہلی خاتون تھیں جو آر کیلی کے خلاف عدالت میں پیش ہوئی تھیں—فائل فوٹو: اے پی
سفید کوٹ میں ملبوس جورنڈا پیس پہلی خاتون تھیں جو آر کیلی کے خلاف عدالت میں پیش ہوئی تھیں—فائل فوٹو: اے پی

خاتون نے دعویٰ کیا کہ گلوکار ان کے ساتھ پرتشدد اور بدترین انداز میں جنسی تعلقات استوار کرتے، پھر ان کی ویڈیوز ریکارڈ کرکے انہیں بلیک میل کرتے اور انہیں بتایا کہ کرتے کہ انہیں کم عمر لڑکیاں پسند ہیں۔

اسی حوالے سے یو ایس اے ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عدالت میں پیش ہونے والی تیسری خاتون سے آر کیلی کے وکلا نے جرح بھی کی اور ان سے پوچھا کہ اگر گلوکار اتنے ہی غلط تھے تو انہوں نے ان کے ساتھ ماہانہ 6 سے 7 بار جنسی تعلق کیوں استوار کیا؟

خاتون نے جرح کے دوران بتایا کہ وہ مجبور تھیں، انہیں بلیک میل کیا گیا جب کہ وہ مالی طور پر بھی غیر مستحکم تھیں۔

خاتون کے مطابق آر کیلی نے ان کے ساتھ اس قدر برا سلوک کیا اور ذہنی طور پر ایسے یرغمال بنایا کہ وہ سمجھتی رہیں کہ ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ قدرت کی مرضی سے ہو رہا ہے۔

یو ایس اے ٹو ڈے کے مطابق مذکورہ خاتون سے ایک دن قبل دوسری خاتون نے بھی عدالت میں گواہی دیتے ہوئے آر کیلی کے خلاف سنگین الزامات لگائے تھے۔

دوسری خاتون نے بتایا تھا کہ جب گلوکار خود مصروف ہوتے تو وہ انہیں کسی دوسرے مرد کے ساتھ غلط کام کرنے پر مجبور کرتے۔

آر کیلی کے وکلا —فوٹو: اے پی
آر کیلی کے وکلا —فوٹو: اے پی

آر کیلی کے خلاف باضابطہ ٹرائل کا آغاز 18 اگست کو ہوا تھا، جہاں پہلے ہی دن 28 سالہ خاتون نے ان کے خلاف بیان ریکارڈ کروایا۔

عدالت میں پیش ہونے والی پہلی متاثرہ 28 سالہ خاتون جورنڈا پیس نے عدالت میں دیے گئے بیان میں کئی ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں گلوکار نے جنسی بیماری میں بھی مبتلا بھی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: آر کیلی نے نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جسمانی تعلقات کے الزامات مسترد کردیے

خاتون نے عدالت کو بتایا تھا کہ پہلی مرتبہ جب وہ گلوکار سے ملی تھیں تو انہوں نے آر کیلی کو اپنی عمر 19 سال بتائی تھی مگر درحقیقت وہ کم عمر تھیں۔

خاتون کے مطابق تاہم جب گلوکار اور ان کے درمیان 2010 میں جنسی تعلقات قائم ہوئے تب انہوں نے آر کیلی کو بتایا کہ ان کی عمر 16 برس ہے۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے درست عمر بتائے جانے پر آر کیلی نے انہیں کہا کہ وہ ہر کسی کو اپنی عمر 19 برس بتائیں اور ایسا طرز زندگی اپنائے جس سے وہ زائد العمر لگیں۔

آر کیلی کے خلاف باضابطہ ٹرائل کی سماعتیں ڈیڑہ ماہ تک چلنے کا امکان ہے اور کم از کم 6 خواتین ان کے خلاف عدالت میں پیش ہوں گی۔

اآر کیلی نے پہلے ہی دن سے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے—فائل فوٹو: اے پی
اآر کیلی نے پہلے ہی دن سے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے—فائل فوٹو: اے پی

آر کیلی نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تمام خواتین کے ساتھ باہمی رضامندی کے ساتھ تعلقات استوار کیے۔

آر کیلی گزشتہ دو برس سے جیل میں ہیں، انہوں نے خود پر لگے تمام الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1990 سے 2018 تک متعدد نابالغ لڑکوں، لڑکیوں اور خواتین کو جنسی لذت کے لیے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے سمیت ان کا جنسی استحصال کیا اور ان کے ساتھ جسمانی تعلقات استوار کرکے انہیں بعض جنسی بیماری بھی دیں۔

مزید پڑھیں: ایوارڈ یافتہ گلوکار آر کیلی جنسی جرائم کے الزامات میں گرفتار

ان پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے عالیہ نامی گلوکارہ سے 1994 میں اس وقت شادی کی جب لڑکی کی عمر 15 سال تھی جب کہ اس سے قبل ہی انہوں نے ان کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کیے تھے۔

گلوکار پر مجموعی طور پر کم از کم 100 خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ریپ اور ان کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے جیسے الزامات ہیں اور ان کے خلاف نیویارک کے علاوہ الینوائے اور مینیسوٹا کی عدالتوں میں بھی کیسز زیر سماعت ہیں۔

اگر ان پر الزام ثابت ہوگیا تو انہیں کم از کم 10 سے 20 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔

آر کیلی نے 15 برس کی عمر میں عالیہ سے شادی کی جو بعد ازاں جہاز حادثے میں ہلاک ہوگئیں—فائل فوٹو: مس ڈمپلز
آر کیلی نے 15 برس کی عمر میں عالیہ سے شادی کی جو بعد ازاں جہاز حادثے میں ہلاک ہوگئیں—فائل فوٹو: مس ڈمپلز

تبصرے (0) بند ہیں