پاکستان میں سام سنگ گلیکسی اے سیریز کے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی

اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2021
گلیکسی اے 32 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی اے 32 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی اے سیریز کے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

واٹ موبائل کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اے سیریز کے 3 فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے گلیکسی اے 32، اے 22 اور اے 12 کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

ان میں گلیکسی اے 32 سب سے طاقتور فون ہے جو 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

پہلے یہ فون 45 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جاتا تھا مگر اب اس کی قیمت 4 ہزار 499 روپے ہوگئی ہے یعنی ساڑھے 3 ہزار روپے کم کردیے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون میں مجموعی طور پر 5 کیمرے موجود ہیں، 4 بیک پر اور ایک سیلفی کیمرا۔

بیک پر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس (123 ڈگری فیلڈ آف ویو)، 5 میگا پکسل میکرو اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا یو نوچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اسی طرح گلیکسی اے 22 کے 4 اور 6 جی بی ورژنز کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔

4 جی بی ریم والا ماڈل 40 ہزار 900 روپے کی بجائے 336 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا اور اس کی قیمت میں 3900 روپے کمی ہوئی ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

6 جی بی والا فون اب 43 ہزار 750 روپے کی بجائے 39 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا یعنی 3750 روپے کی رعایت حاصل ہوگی۔

گلیکسی اے 12 سام سنگ کا انٹری لیول اسمارٹ فون ہے جو 64 جی بی اسٹوریج اور 128 جی بی اسٹوریج کے ورژنز میں دستیاب ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 7 ہزار 800 روپے کمی سے 32 ہزار 300 روپے کی بجائے 24 ہزار 499 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا فون 33 ہزار 999 روپے کی بجائے 29 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Khan Sep 02, 2021 07:35pm
پرانے ماڈل ہیں۔