شادی سے قبل منال خان کے برائیڈل شاور کا انعقاد

اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2021
منال خان  10 ستمبر کو احسن محسن اکرام سے  شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اسکرین شاٹ—
منال خان 10 ستمبر کو احسن محسن اکرام سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اسکرین شاٹ—

رواں ماہ ستمبر کی 10 تاریخ کو احسن محسن اکرام سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منال خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

گزشتہ شب منال خان کے برائیڈل شاور کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی ویڈوز و تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان نے بے بی پنک کلر کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: منال خان اور احسن محسن اگلے ماہ شادی کریں گے

منال خان کے سامنے 'برائیڈ ٹو بی' کا کیک اور دیگر لوازمات موجود ہیں جبکہ ان کے پیچھے دیوار پر غباروں کی مدد سے 'برائیڈ ٹو بی' لکھا ہوا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے برائیڈل شاور کی مکمل سجاوٹ دکھائی۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اپنے برائیڈل شاور پر بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ چند روز قبل شادی کے دعوت نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے منال خان نے بتایا تھا کہ وہ 10 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

بعدازاں منال خان اور احسن محسن نے ولیمے کے کارڈ کی تصویر بھی شیئر کی تھی جس کے مطابق ان کا ولیمہ 12 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

تاہم منال خان اور احسن محسن کی شادی کہاں پر ہوگی اس کا ذکر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیے گئے دعوت نامے میں موجود نہیں۔

علاوہ ازیں اس حوالے سے بھی کچھ نہیں بتایا گیا کہ منال خان کی شادی کی تقریب مختصر پیمانے پر ہوگی یا ان کی جڑواں بہن و اداکارہ ایمن خان کی طرح ہوگی جن کی شادی کی مختلف تقریبات اور عروسی لباس کا ذکر اکثر کیا جاتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات تھے اور رواں برس فروری میں محبتوں کے عالمی دن (ویلنٹائن ڈے) پر دونوں نے رومانوی تصاویر شیئر کی تھیں، جس کے بعد ان کی منگنی کی چہ مگوئیاں ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگوٹھی پہننے کے تین ماہ بعد منال خان نے منگنی کرلی

بعد ازاں منال خان اور احسن محسن اکرام نے 18 مئی کو بھی سوشل میڈیا پر دوبارہ اپنی رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’بات پکی‘ کے ہیش ٹیگ کو استعمال کیا تھا، اس وقت بھی خیال کیا گیا تھا کہ دونوں نے منگنی کرلی۔

تاہم فروری اور مئی میں دونوں نے منگنی نہیں کی تھی لیکن رواں برس11 جون کو انہوں نے باضابطہ طور پر منگنی کی تقریب منعقد کی تھی، جس میں متعدد شوبز شخصیات شریک ہوئی تھیں۔

علاوہ ازیں جون میں احسن محسن اکرام سے انسٹاگرام پر ایک مداح نے پوچھا تھا کہ وہ رواں برس ہی شادی کریں گے آئندہ سال کریں گے؟ جس پر احسن محسن نے جواب دیا تھا کہ ’اس حوالے سے وہ مشورہ کریں گے‘۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں