طورخم بارڈر کے ذریعے 100 افغان شہریوں کی پاکستان آمد

اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2021
حکام ان افغانیوں کی حقیقی منزل سے متعلق بے خبر ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
حکام ان افغانیوں کی حقیقی منزل سے متعلق بے خبر ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

جمعرات کو طور خم بارڈر کے ذریعے 100 افغان شہری قانونی طور پر پاکستان پہنچے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرحد پر تعینات عہدیداران کا کہنا تھا کہ ان افغان شہریوں کو کابل میں واقع پاکستانی سفارتخانے نے ویزے جاری کیے تھے اور ان کے نام وزارت داخلہ اسلام آباد کی جانب سے انہیں بھیجے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے سیکڑوں افغانی جن میں زیادہ تر مرد شامل ہیں، طورخم بارڈر کے ذریعے پہلے ہی گزشتہ 5 سے 6 روز کے دوران پاکستان آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ۔ افغان بارڈر پر نیم فوجی دستوں کی جگہ فوج تعینات

تاہم حکام ان افغانیوں کی حقیقی منزل سے متعلق بے خبر ہیں۔

دریں اثنا کسٹم عملے کی جانب سے طورخم بارڈر پر پیازوں سے بھرے ٹرک سے غیر ملکی کپڑے، سگریٹ پیپر کے رول، چھوٹی بیٹریاں، تھرمومیٹرز، استعمال شدہ لیپ ٹاپس اور دیگر برآمدی چیزیں برآمد کی گئیں، جس کے بعد ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں