• KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:25am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am
  • KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:25am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am

اہم خدشات کے باعث امریکا نے پاکستان سے دوری اختیار نہیں کی، خفیہ دستاویزات

شائع September 4, 2021
رپورٹ کے مطابق امریکا اور پاکستان کے مابین پیغامات کے تبادلے سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں حکومتیں آئندہ نپے تلے راستے پر نہیں چلیں گی — فائل فوٹو: رائٹرز
رپورٹ کے مطابق امریکا اور پاکستان کے مابین پیغامات کے تبادلے سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں حکومتیں آئندہ نپے تلے راستے پر نہیں چلیں گی — فائل فوٹو: رائٹرز

واشنگٹن: امریکا میں منظر عام پر آنے والی خفیہ سرکاری دستاویزات کے مطابق چین کے ہاتھوں جوہری طاقت (پاکستان) کا یرغمال ہونا اور طالبان پر اثر و رسوخ ختم ہونے کے خدشات کی وجہ سے امریکا نے پاکستان سے مزید دوری اختیار نہیں کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت کی خبریں دینے والے خبررساں ادارے 'پولیٹیکو' نے حال ہی میں واشنگٹن اور اسلام آباد کے مابین پیغامات کے تبادلے کے حوالے سے رپورٹ شائع کی۔

مزید پڑھیں: افغانستان کی صورتحال پر امریکا کا پاکستان، بھارت، چین اور روس سے رابطہ

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ 'بائیڈن انتظامیہ خاموشی سے پاکستان پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے تناظر میں داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں سے لڑنے میں تعاون کرے‘۔

پیغامات سے اندازہ ہوتا ہے کہ واشنگٹن، پاکستان کو ’ایک ایسی قوم کے طور پر دیکھتا ہے جو افغان طالبان سے روابط رکھتی ہے اور جس کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون مددگار ثابت ہو سکتا ہے، پاکستان ایک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ملک بھی ہے اس لیے امریکی حکام، چین کے اثر و رسوخ کی وجہ سے (پاکستان) سے محروم ہونا پسند نہیں کریں گے‘۔

اس کے جواب میں پاکستان نے عندیہ دیا کہ اسلام آباد، افغانستان سے جانے والے لوگوں کی مدد کرنے میں اپنے کردار کی زیادہ عوامی شناخت کا مستحق ہے حالانکہ اس نے اس خدشے کو کم کر دیا ہے کہ ملک میں طالبان کی حکمرانی کا کیا مطلب ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، امریکا کو آگے بڑھنا چاہیے اور افغانستان میں مل کر کام کرنا چاہیے، معید یوسف

پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق ’امریکا اور پاکستان کے مابین پیغامات کے تبادلے سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں حکومتیں آئندہ نپے تلے راستے پر نہیں چلیں گی، ایسے وقت پر جبکہ امریکا نے افغانستان سے اپنی افواج نکال لی ہیں‘۔

لیک ہونے والی دستاویزات میں امریکی سفارت خانے، اسلام آباد کے پیغامات شامل ہیں جن میں واشنگٹن کو بتایا گیا کہ وہ ’افغان مہاجرین کے بحران سے تنگ آرہے ہیں‘ اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے رہنمائی چاہتے ہیں۔

28 تاریخ کے ایک کیبل پیغام کو بھی پولیٹیکو نے حاصل کیا جس میں ’فوری رہنمائی کے لیے درخواست‘ کی گئی تھی کہ ’پاکستان میں افغانیوں کی مدد کے لیے تیزی سے بڑھتی ہوئی درخواستوں‘ سے کیسے نمٹا جائے۔

خیال رہے کہ اس طرح کے معاملات میں سفارت خانے، اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی یا شراکت دار این جی اوز کو اپنی پریشانی سے آگاہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایک شرارتی بچہ اور ناراض امریکی

سفارت خانے کے عہدیداروں نے کئی سوالات پر رہنمائی مانگی، جیسے کہ انہیں اس افغان مہاجرین کی خصوصی ویزا درخواست کے ساتھ کس طرح مدد کرنی چاہیے جو 'ابھی تک عمل میں ہے لیکن منظور نہیں ہوئیں'۔

سفارت خانے کے عہدیداروں نے عندیہ دیا کہ مزید افغانی، پاکستان میں داخل ہوں گے تو حالات مشکل تر ہو جائیں گے۔

دو دن بعد 30 اگست کو امریکی سفارتخانے نے عملے کا نوٹس جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ وہ ’افغانستان، پاکستان کے مسائل کے لیے ٹاسک فورس‘ تشکیل دے رہا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ یونٹ کا مقصد ’پناہ گزینوں، انخلا اور افغانستان سے متعلقہ مسائل‘ پر مشن کے ردعمل کی قیادت اور ہم آہنگی کرنا تھا‘۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2024
کارٹون : 10 دسمبر 2024