جنوری 2021 میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر موٹرولا نے ایک نئی وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا تھا۔

یہ ٹیکنالوجی روایتی چی چارجر سے مختلف تھی اور اس کی مدد سے ایک میٹر دوری سے بیک وقت 2 ڈیوائسز کو چارج کرنا ممکن تھا۔

اب کمپنی نے اس وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی کو مزید اپ ڈیٹ کیا ہے جو پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہے۔

اب فونز کو 3 میٹر دوری سے چارج کیا جاسکتا ہے ۔

اس ٹیکنالوجی سے کمپنی نے ایک بہت بڑا چارجر تیار کیا ہے جس میں 1600 انٹینا موجود ہیں اور یہ 100 ڈگری تک حصہ کور کرتا ہے۔

اس طرح یہ چارجر ان فونز کو بھی پاور پہنچا سکتا ہے جو سائیڈ پر موجود ہوں۔

چونکہ یہ ٹیکنالوجی اب زیادہ بڑے رقبے کو کور کرسکتی ہے تو اس نئے چارجر کی مدد سے بیک وقت 4 فونز کو چارج کیا جاسکتا ہے۔

درحقیقت یہ چارجر اپنے اور فون کے درمیان موجود کچھ رکاوٹوں کو بھی عبور کرسکتا ہے یعنی فون ہاتھ میں ہو یا جیب میں، اسے چارج کیا جاسکتا ہے۔

یہ چارجر جسم کو شناخت کرکے اس طرح بیم خارج کرتا ہے کہ وہ صرف فون تک پہنچے۔

اس سے قبل شیاؤمی نے بھی می ایئر چارجر نامی وائرلیس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا تھا جو چند میٹر دوری پر موجود فون کو 5 واٹ پاور سے چارج کرسکتی ہے۔

شیاؤمی کی ٹیکنالوجی سے بیک وقت 2 فونز کو چارج کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح اوپو کی جانب سے بھی ایئر چارجنگ ٹیکنالوجی پر کام کیا جارہا ہے جو 7.5 واٹ پاور فراہم کرتا ہے، مگر یہ صرف 10 سینٹی میٹر دور موجود ڈیوائسز پر ہی کام کرتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں