آمنہ الیاس کی شارٹ فلم کی جھلک سامنے آگئی

اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2021
'بلیک آؤٹ' کے ذریعے وہ پروڈکشن کے میدان میں قسمت آزمانے جارہی ہیں----فوٹو: انسٹاگرام
'بلیک آؤٹ' کے ذریعے وہ پروڈکشن کے میدان میں قسمت آزمانے جارہی ہیں----فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے بطور پروڈیوسر اپنی پہلی شارٹ فلم کی جھلک جاری کردی۔

آمنہ الیاس نے اپنی مختصر فلم 'بلیک آؤٹ' کا پوسٹر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا جس کے ذریعے وہ پروڈکشن کے میدان میں بھی قسمت آزمانے جارہی ہیں۔

انہوں نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہماری پہلی مختصر فلم بلیک آؤٹ کا پوسٹر جو 11 ستمبر 2021 کو میرے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوگی'۔

مزید پڑھیں: پاؤں سے ’سیب‘ کو نشانہ بنانے کا معاملہ: آمنہ الیاس متاثرہ لڑکے کو سامنے لے آئیں

اس کی ڈسکرپشن میں لکھا ہوا ہے کہ 'جب 2 دشمن ایک ایلیویٹر میں پھنس گئے'۔

بلیک آؤٹ کی ہدایات داور محمود نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی ساجد حسن نے تحریر کی ہے۔

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختصر فلم میں موجود دونوں افراد ایک دوسرے کے دشمن ہیں جو شاید ماضی میں دوست تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آمنہ الیاس کی 'ایک جھوٹا لفظِ محبت' سے ڈراموں میں واپسی

دوسری جانب داور محمود نے لکھا کہ ہدایات کار کے طور پر میری پہلی چھوٹی سی شدید شارٹ کہانی ہے۔

اس مختصر فلم کی کاسٹ میں نجف بلگرامی، شفقت خان اور تنویر گل شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آمنہ الیاس اس سے قبل کئی ڈراموں اور شارٹ فلمز میں اداکاری کرچکی ہیں علاوہ ازیں وہ سوشل میڈیا پر بھی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں