شیاؤمی کے 2 نئے فلیگ شپ فونز پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

11 اکتوبر 2021
شیاؤمی 11 ٹی پرو — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
شیاؤمی 11 ٹی پرو — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے اپنے 2 نئے فلیگ شپ فونز می 11 ٹی اور 11 ٹی پرو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیئے ہیں۔

یہ نئے فونز می 11 سیریز کے مقابلے میں زیادہ سستے ہیں اور یہ کمپنی کے اولین فونز ہیں جن میں سے می برانڈنگ کو ہٹایا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ان فونز کو سب سے پہلے 15 ستمبر کو متعارف کرایا تھا اور اب یہ پاکستان میں دستیاب ہیں۔

شیاؤمی 11 ٹی پرو

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس فون میں می 11 پرو کی طرح اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا ہے مگر اس کا ڈسپلے کچھ چھوٹا ہے۔

اس میں 6.67 انچ کا فلیٹ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ موجود ہے جبکہ می 11 میں 6.81 انچ کا ڈسپلے خم ایجز کے ساتھ دیا گیا تھا۔

اس فون میں ایک اور بڑی تبدیلی اس کا مین کیمرا ہے جو 108 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے جبکہ می 11 پرو میں 50 میگا پکسل مین کیمرا دیا گیا تھا، مگر آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کا فیچر اس فون میں موجود نہیں۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل کیمرا اور میگا پکسل ٹیلی میکرو کیمرا اس سیٹ اپ کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

11 ٹی پرو میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 120 فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق مکمل بیٹری محض 17 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔

صرف 10 منٹ میں بیٹری صفر سے 72 فیصد تک چارج ہوجاتی ہے اور کمپنی کے مطابق یہ پاور اتنی ہے جو 7 گھنٹے تک ویڈیو، 5 گھنٹے نیوی گیشن یا 2 گھنٹے تک 1080پی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے کافی ہے۔

کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ 800 بار چارج کرنے پر بھی بیٹری کی 80 فیصد گنجائش برقرار رہتی ہے اور زیادہ اچھی بات یہ ہے کہ فون کے ساتھ 120 واٹ چارجر باکس میں موجود ہے۔

می 11 پرو میں چارجر موجود نہیں تھا جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

پاکستان میں یہ فون ایک لاکھ 9 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

شیاؤمی 11 ٹی

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

یہ فون 11 ٹی پرو سے بہت ملتا جلتا ہے یعنی 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے بیک 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل ٹیلی میکرو کیمرے موجود ہیں۔

مگر اس میں فرق پراسیسر کا ہے جو میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنس اس فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق صفر سے 100 فیصد بیٹری 36 منٹ میں چارج ہوجاتی ہے۔

شیاؤمی 11 ٹی کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 78 ہزار 999 روپے جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 82 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں