رئیل می کی سی سیریز کا سستا اسمارٹ فون اب پاکستان میں دستیاب

15 اکتوبر 2021
سی 21 وائے — فوٹو بشکریہ رئیل می
سی 21 وائے — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے اپنی سی سیریز کا ایک نیا کم قیمت اسمارٹ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔

کمپنی نے کچھ عرصے پہلے سی 21 کو متعارف کرایا تھا اور اب اس کا نیا ورژن سی 21 وائے کو پیش کیا گیا ہے۔

یہ کمپنی کا کم بجٹ فون ہے جس میں یونی ایس او سی کا ٹائیگر ٹی 610 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی سے کیا گیا ہے۔

فون کے پراسیسر میں اوکٹا کور سی پی یو موجود ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے فون کی پرفارمنس میں 45 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

سی 21 وائے میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے موجود ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون میں ایل ٹی ای سپورٹ موجود ہے جبکہ 2 نانو سم سلاٹس دی گئی ہیں جبکہ 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری موجود ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے اور مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے۔

اسی طرح دیگر 2، 2 میگا پکسلز کے 2 کیمرے بھی فون کا حصہ ہیں اور فنگرپرنٹ اسکینر بھی کیمرا سیٹ اپ کے برابر میں ہے۔

یہ فون پاکستان میں 21 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں