ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد جہاں پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں وہیں پاکستانی قوم بھی بہت پُرامید ہے۔

آج ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور پاکستانی شائقین اس میچ کو عام حالات سے زیادہ اہمیت دے رہے ہیں، جس کی بنیادی وجہ نیوزی لینڈ کی جانب سے گزشتہ ماہ اچانک دورہ پاکستان ختم کرنے کا فیصلہ ہے۔

اس حوالے سے اگر پاکستانی صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی میمز کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے صارفین نیوزی لینڈ کی ’سیکیورٹی‘ کے حوالے سے بہت فکر مند ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اب شارجہ میں بھی خطرہ محسوس کر رہی ہے۔ وہ میچ منسوخ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، امید ہے سب کچھ ٹھیک رہے گا‘۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ آنے والے میچ میں پاکستان نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی خدشات دُور کردے گا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے طنزیہ ویڈیو شیئر کی جس میں کہا گیا کہ بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقص حفاظتی انتظامات کی وجہ سے ہوا۔

سید حیدر نقوی نامی صارف نے شاہین آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نیوزی لینڈ نے درخواست کی ہے کہ ان کے میدان میں اترنے سے قبل اس ’خطرے‘ کو دُور کیا جائے۔

کامران افضال نامی صارف نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی صورتحال کے اظہار کے لیے ایک میم شیئر کی۔

ایک اور صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں نیوزی لینڈ کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ٹؤر منسوخ نہ کرتے تو آج سکون سے سوتے۔

علی حسن تابش نامی صارف نہ ایک تصویر شیئر کی جس میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کہہ رہے ہیں کہ ’اب معلوم ہوا ہم کیوں بھاگے تھے‘۔

پاکستانی شائقین کے تبصروں کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ اچانک ملتوی کرنے کے بعد شائقین آج کے میچ کو بھی پاک بھارت میچ کی طرح ہی دیکھ رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں