آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء میں کل بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مدِمقابل آئیں اور بھارت کے لیے یہ میچ کرو یا مرو کی سی حیثیت رکھتا تھا۔

افغانستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو انتہائی غلط ثابت ہوا۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 اسکور کیے جو اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا جانے والا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 144 رنز ہی بنا سکی اور یوں بھارت کو 66 رنز فتح حاصل ہوئی۔

66 رنز سے ملنے والی یہ فتح اس لیے بھی اہم ہے کہ بھارت کو اپنا رن ریٹ مثبت کرنے کے لیے کم از کم 60 رنز سے فتح ضروری تھی۔ بھارت کی اس فتح اور افغان ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور باؤلنگ کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر پر ’ویل پیڈ انڈیا‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

صارفین نے افغان ٹیم کی خراب کارکردگی کے حوالے سے طنزیہ ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے انہیں اداکاری کا بادشاہ قرار دیا۔

انعم شیخ نامی صارف نے بھارت اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ کی عکاسی کرتے ہوئے بولی وڈ فلم کا ایک منظر شیئر کیا۔

کچھ صارفین نے تو افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ کے حوالے سے جو ویڈیوز شیئر کیں ان میں میچ فکسنگ کی جانب اشارہ کیا گیا۔

جبکہ امتیاز احمد نامی صارف نے افغان ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کی عکاسی کرتی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی اور افغان ٹیم پر پابندی کا مطالبہ بھی کردیا۔

تبصرے (0) بند ہیں