• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm

’میں آرہا ہوں ماں‘، انڈیا ورلڈکپ سے باہر ہوا تو سوشل میڈیا پر کیا کچھ ہوا؟

شائع November 8, 2021
— تصویر: ٹوئٹر
— تصویر: ٹوئٹر

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ اب اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کل سپر12 مرحلے میں اتوار کا دن کئی ٹیموں کے ارمانوں پر پانی پھیر گیا۔

کل سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مابین اہم میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے ساتھ ساتھ بھارت کے لیے بھی بہت اہم تھا۔ اگر اس میچ میں افغانستان کوئی اپ سیٹ کرکے نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا اور بھارت آج نمیبیا سے ہونے والے میچ میں فتح حاصل کرلیتا تو نیوزی لینڈ، بھارت اور افغانستان کے پوائنٹس برابر ہوجاتے اور سیمی فائنل میں جانے والی چوتھی ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوتا۔

تاہم نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر افغانستان اور اس سے زیادہ بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، یوں اس ٹی20 ورلڈ کپ میں ایک مضبوط ٹیم سمجھی جانے والی بھارتی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

بھارت کا سفر تو ختم ہوگیا لیکن اس صورتحال پر سوشل میڈیا پر میمز شیئر کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سید روہیل حیدر نامی صارف نے مشہور بولی وڈ فلم جادو کے ایک منظر پر بنی میم شیئر کی جس میں بھارتی ٹیم کو یہ کہتے ہوئے دکھایا جارہا ہے کہ ’میں آرہا ہوں ماں‘۔

ایک اور صارف نے ایک بھارتی اشتہار پر مبنی میم شیئر کیا جس میں بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے اب ’پیکنگ چل رہی ہے‘۔

کچھ دیگر صارفین نے بھی بھارت کے ٹی20 ورلڈ سے باہر ہونے پر بولی وڈ فلموں کے مناظر شیئر کیے تو ایک صارف نے لکھا کہ ’گھر پر رہیں، محفوظ رہیں‘۔

ٹوئٹر صارفین نے بھارتی کرکٹ شائقین کے غم اور مایوسی کی عکاسی کرتی میمز بھی شیئر کیں۔

بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے افغان ٹیم کی کارکردگی پر تکیہ کیے ہوئے تھی اور ٹوئٹر صارفین نے اس صورتحال کا بھی خوب لطف لیا۔

اس کے علاوہ پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھی بھارت کے ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر لکھا کہ اگر بھارت نمیبیا کے خلاف میچ 3 اوورز میں ختم کرلے تو وہ جلدی ایئرپورٹ پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرین سیمی نے بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ورلڈ کپ سے باہر ہوجانے والی ٹیموں کے نام گنواتے ہوئے کہا کہ ’یہ سب واپس جارہے ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024