آئی سی سی ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ میں سیمی فائنل مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے اور کل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کے مابین پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا۔

سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی اور شائقین کو انگلینڈ کی جیت کا یقین ہوچلا۔ تاہم میچ کے آخری اوورز میں نیوزی لینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے صورتحال کو بدل کر رکھ دیا اور 19ویں اوورز میں ہی ہدف حاصل کرکے پہلی مرتبہ ٹی20 کرکٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے نیوزی لینڈ کی غیر متوقع جیت پر کئی میمز شیئر کیں۔

صارفین نے اننگ کے ابتدائی اور آخری اوورز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی صورتحال کی عکاسی کرتی ہوئی میمز بھی شیئر کیں۔

ایک صارف نے آخری اوورز میں انگلینڈ کی غلطیوں کے اظہار کے لیے بولی وڈ فلم دھمال کے منظر پر مبنی میم شیئر کیا۔

ٹوئٹر پر صارفین نے نیوزی لینڈ کی جیت کو 2019ء کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ سے شکست کا بدلہ قرار دیا ہے۔

قاضی بلال عابد نامی صارف نے ٹوئٹ کی کہ پاکستانیوں نے نیوزی لینڈ کو بھی بدلہ لینا سکھادیا ہے۔

صارفین نے اس سیمی فائنل کا مقابلہ 2019ء ورلڈ کپ فائنل سے کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ زندگی کبھی بھی رخ بدل سکتی ہے۔ ایک اور صارف نے بھی تصویر شیئر کی جس میں 2019ء ورلڈکپ فائنل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’اس بار کوئی سپر اوور نہیں ہوگا‘۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں