امریکی صدر جو بائیڈن کا 2024 کے انتخاب میں دوبارہ حصہ لینے کا امکان

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2021
حالیہ چند ماہ میں 79 سالہ جو بائیڈن کو اپنے عہدے سے متعلق درجہ بندی میں تنزلی کا سامنا رہا — فوٹو: رائٹرز
حالیہ چند ماہ میں 79 سالہ جو بائیڈن کو اپنے عہدے سے متعلق درجہ بندی میں تنزلی کا سامنا رہا — فوٹو: رائٹرز

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن 2024 میں دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ چند ماہ میں 79 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن کو اپنے عہدے سے متعلق درجہ بندی میں تنزلی کا سامنا رہا جس کے بعد ڈیموکریٹس کی جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ وہ 4 سال کے لیے صدارتی عہدے پر نہیں رہ سکیں گے۔

جین ساکی کا کہنا تھا کہ دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کے ارادے کا اظہار جو بائیڈن نے شمالی کیرولائنا میں منعقدہ ایئرفورس سے متعلق ایک تقریب میں کیا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا عندیہ دے دیا

رواں ماہ کے آغاز میں ورجینیا کی ریاست میں ہونے والے الیکشن میں ری پبلیکن کی فتح سے ڈیموکریٹس کو تعجب ہوا تھا جبکہ نیو جرسی میں بھی ڈیموکریٹس نے بہت محدود مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

2024 کے صدارتی انتخاب میں نائب صدر کمالا ہیرس کی بطور امیدوار شرکت پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں امریکی اخبار ’یو ایس اے ٹو ڈے‘ اور یونیورسٹی آف سافک کے پول نتائج میں کمالا ہیرس کی جاب اپروول ریٹنگ 28 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: امریکی انتخابات میں ماضی کے مقابلے میں کیا کچھ مختلف ہوا؟

جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ طبی معائنہ کروایا ہے اور ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں محض کھانسی اور تیزابیت کا سامنا ہے، تاہم وہ اپنے عہدے پر خدمات انجام دینے کے لیے مکمل صحتیاب ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں