بیٹے کے ہمراہ بختاور بھٹو زرداری کی تصویر وائرل

29 نومبر 2021
ماں اور بیٹے کے لیے دعائیں بھی کی گئیں—فوٹو: انسٹاگرام
ماں اور بیٹے کے لیے دعائیں بھی کی گئیں—فوٹو: انسٹاگرام

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کے انداز کو بھی سراہا۔

بختاور بھٹو کی بیٹے کو گود میں لے کر سینے سے لگانے کی تصویر 28 نومبر کو سب سے پہلے میر حاکم محمود چوہدری کے نام سے بنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی گئی۔

تصویر میں بختاور بھٹو زرداری کے کمسن بچے کو ان کی گود میں سوتے ہوئے جب کہ ان کی والدہ کو بیٹے کے سر اور جسم پر شفقت سے ہاتھ اور چہرہ رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کردی

بعد ازاں ان کی مذکورہ تصویر انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر بھی مختلف افراد نے شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئے اور لوگوں نے ماں اور بیٹے کے لیے دعائیں بھی کیں۔

تاہم بعض افراد نے بختاور بھٹو اور ان کے بیٹۓ کی تصویر پر نامناسب کمنٹس بھی کیے اور لوگوں نے بختاور کے والد اور والدہ کے خاندان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

کئی لوگوں نے نفرت آمیز کمنٹس کرتے ہوئے جیالوں اور سندھیوں کو بھی مبارک باد پیش کی کہ اب ان کا نیا چوہدری لیڈر آگیا۔

تصویر کو سب سے پہلے میر حاکم چوہدری کے نام سے بنے اکائونٹ پر شیئر کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
تصویر کو سب سے پہلے میر حاکم چوہدری کے نام سے بنے اکائونٹ پر شیئر کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

بعض افراد نے بختاور بھٹو اور ان کے بیٹے کی تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ تمام مائوں کی عزت کرتے ہیں مگر وہ کرپٹ اور وڈیریوں کو وہ مقام نہیں دیں گے۔

جہاں لوگوں نے ماں اور بیٹے کی تصویر پر نفرت انگیز کمنٹ کیے، وہیں کئی لوگوں نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور دونوں کی صحت یابی اور خوشی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

بختار بھٹو نے رواں ماہ 10 نومبر کو بھی بیٹۓ کی عمر ایک ماہ ہونے پر بھی ان کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

جب کہ تین نومبر کو انہوں نے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کی تھی جو کہ اس وقت کھینچی گئی تھی جب کہ ان کا بیٹا ایک ہفتے کا ہوا تھا۔

بختاور بھٹو زرداری کےہاں گزشتہ ماہ 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

انہوں نے رواں برس 31 جنوری کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی کی تھی اور گزشتہ ماہ 11 اکتوبر کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔

بعد ازاں انہوں نے پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے کا نام مرحوم دادا ’حاکم علی زرداری‘ اور ماموں ’میر مرتضیٰ زرداری‘ کی نسبت سے ’میر حاکم محمود چوہدری رکھا ہے۔

بیٹے کی پیدائش کے تین دن بعد انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 8 نومبر کو ہونی تھی مگر بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کے ہاں ایک ماہ قبل بچے کی پیدائش ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں