کراچی کنگز نے بابر اعظم کو کپتان مقرر کردیا

30 نومبر 2021
کراچی کنگز نے عماد وسیم کی جگہ بابر اعظم کو کپتان مقرر کردیا— فائل فوٹو: پی ایس ایل
کراچی کنگز نے عماد وسیم کی جگہ بابر اعظم کو کپتان مقرر کردیا— فائل فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اپنی فرنچائز کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

کراچی کنگز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بابر اعظم کو کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل3: عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

بابر اعظم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی طرح ہے اور میں گزشتہ 5 سال سے اسی فرنچائز کی نمائندگی کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال فرنچائز کے مالک سلمان اقبال نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے مجھے قیادت کا موقع فراہم کیا اور میں کوشش کروں گا کہ 100فیصد کارکردگی دکھاؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ذمے داری ملتی ہے تو میں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے ہم نے پی ایس ایل کا ٹائٹل بھی جیتا ہوا ہے اور میری کوشش ہو گی کہ سابق کپتان عماد وسیم کی طرح ٹیم کی قیادت کروں۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کراچی کنگز کی کپتانی سے دستبردار

انہوں نے اس سال پی ایس ایل میں بہترین کھیل کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کی خاص بات اس فینز ہیں کیونکہ وہ ہمیں گراؤنڈ کے اندر اور سوشل میڈیا پر یکساں سپورٹ کرتے رہے ہیں جس سے بہت زیادہ اعتماد ملتا ہے۔

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز نے کہا کہ ہماری ہر سال کوشش ہوتی ہے کہ ہم شائقین کو بہترین تفریح فراہم کریں اور اس سال بھی ایسا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ لیگ کے ابتدائی ایڈیشن میں شکستوں سے دوچار ہونے والی کراچی کنگز کو قیادت کے بحران کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا اور ابتدائی دو ایڈیشنز میں تین کپتان مقرر کیے تھے۔

2016 میں لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شعیب ملک کو کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن متواتر شکستوں اور دیگر وجوہات کے سبب وہ ایونٹ کے دوران ہی قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد روی بوپارہ کو قیادت کی ذمے داریاں سونپی گئی تھیں۔

2017 میں کراچی کنگز نے عظیم سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کو کپتان مقرر کیا تھا لیکن وہ بھی ٹیم کی قسمت بدلنے میں ناکام رہے تھے اور کراچی کنگز ایک مرتبہ ناکامیوں سے دوچار ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: کمار سنگاکارا کی پی ایس ایل میں شمولیت

لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز نے عماد وسیم کو کپتان مقرر کیا تھا لیکن اگلے دو سیزن وہ بھی ٹیم کی کایا پلٹنے میں ناکام رہے تھے البتہ لیگ کے 2020 کے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

2021 کے ایڈیشن میں عماد وسیم کی زیر قیادت ٹیم ٹائٹل کے دفاع میں ناکام رہی تھی اور

تبصرے (0) بند ہیں