ہم سب ہی انٹرنیٹ پر دوستوں سے بات چیت کرتے ہوئے اب لفظوں سے زیادہ ایموجیز کا سہارا لیتے ہیں، کیوں کہ طرح طرح کے ایموجیز اب کسی کے بھی ہر طرح کے جذبات کو بخوبی بیان کردیتے ہیں۔

جیسے اگر کوئی خوش ہے، بیمار ہے، غصے میں ہے یا افسوس کے عالم میں ہے، تو ان تمام جذبات کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایموجیز موجود ہیں، جن کے استعمال کے ساتھ کچھ اور کہنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

کورونا وائرس کی وبا سے گزشتہ 2 سال بیشتر افراد کے لیے بہت زیادہ اچھے نہیں گزرے مگر جہاں تک دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایموجی کی بات ہے تو اس سے عندیہ ملتا ہے کہ کم از کم ہم سب اب بھی کافی پرعزم ہیں۔

یونی کوڈ کنسورشیم نے 2021 میں 10 سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایموجیز کی فہرست جاری کی ہے جس میں زیادہ تر 2019 کے ایموجیز ہی ہیں۔

اس کمپنی نے 2020 میں دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایموجیز کی فہرست جاری نہیں کی تھی۔

اس سال بھی وہ ایموجی سرفہرست رہا جو کافی عرصے سے سب کو پیچھے چھوڑے ہوئے ہے۔

یعنی وہ ایموجی جو ہنسی کے ساتھ آنسوؤں کو دکھاتا ہے اور ٹیئر آف جوائے کے نام سے جانا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیئر آف جوائے کی مقبولیت کے قریب پہنچنے والا ایک ہی ایموجی ہے اور وہ دل یا ریڈ ہارٹ ایموجی ہے۔

ان دونوں کے بعد سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایموجیز میں اکثریت مثبت جذبات والے ہیں۔

تیسرے پر رولنگ آف دی فلور لافنگ موجود ہے۔

پھر تھمپ اپ سائن چوتھے نمبر پر ہے۔

رونے والے چہرے کا ایموجی لاؤڈلی کرائینگ فیس 5 ویں پر رہا۔

بندھے ہوئے ہاتھ یا پریئر ایموجی نے چھٹے نمبر پر قبضہ جمایا۔

فیس بلوئنگ کس سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا 7 واں ایموجی ہے۔

تین دلوں کے ساتھ مسکراتے چہرے والے ایموجی کے حصے میں 8 واں نمبر آیا۔

مسکراتے چہرے اور دل والی آنکھوں کا ایموجی 9 ویں نمبر پر رہا۔

ہنستے چہرے اور ہنستی آنکھوں والا ایموجی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر رہا۔

فوٹو بشکریہ یونی کوڈ کنسورشیم
فوٹو بشکریہ یونی کوڈ کنسورشیم

خیال رہے کہ پہلی مرتبہ ایموجیز کا استعمال 1990 کی دہائی میں کیا گیا، جبکہ پہلی مرتبہ 2011 میں اسے موبائل فون میں ایپل کمپنی نے استعمال کیا۔

آپ دن میں کتنے ایموجیز کا استعمال کرتے ہیں؟ ہمیں کمنٹس میں بتائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں