• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm

فواد خان اور صنم سعید کو ویب سیریز میں کاسٹ کیے جانے کی تصدیق

شائع December 15, 2021
ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی فلم و ڈراما پروڈیوسر شیلجا کجریوال اور پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی نے تصدیق کردی کہ آنے والی ویب سیریز میں فواد خان اور صنم سعید خان ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اس سے قبل رواں برس ستمبر میں بھارتی پروڈیوسر شیلجا کجریوال کی جانب سے انسٹاگرام پر فواد خان کی تصویر شیئر کرنے کے بعد چہ مگوئیاں تھیں کہ وہ ان کی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گے۔

ساتھ ہی یہ خبریں بھی تھیں کہ ممکنہ طور پر ان کے ساتھ طویل عرصے بعد صنم سعید بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

ایسی چہ مگوئیاں بھی تھیں کہ صبا قمر اور ایمان سلیمان بھی ان کے ساتھ ویب سیریز کا حصہ ہوں گے، جس کی ہدایات ممکنہ طور پر مہرین جبار دیں گی۔

تاہم اب شیلجا کجریوال نے صنم سعید اور فواد خان کی ویب سیریز میں کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کردی، ساتھ ہی بتایا کہ ویب سیریز کی ہدایات عاصم عباسی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان اور صنم سعید کا ویب سیریز میں جلوہ گر ہونے کا امکان

انہوں نے شوٹنگ کے ایک سین کے دوران کھینچی گئی فواد خان اور صنم سعید کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کی۔

علاوہ ازیں انہوں نے اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے ویب سیریز میں فواد خان اور صنم سعید کو کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کی تھی۔

علاوہ ازیں فلم ساز عاصم عباسی نے بھی فواد خان اور صنم سعید کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

عاصم عباسی نے فواد خان اور صنم سعید کی اداکاری کی تعریفیں اور ساتھ ہی بھارتی پروڈیوسر شیلجا کجریوال کی جانب سے منصوبے میں شامل کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں: صبا قمر اور ایمان سلیمان بھی بھارتی ویب سائٹ کی سیریز کا حصہ؟

عاصم عباسی نے پوسٹ میں بتایا کہ ویب سیریز کی کہانی سپر نیچرل کرداروں کے گرد گھومتی ہے، تاہم انہوں نے مزید وضاحت نہیں کی۔

اسی طرح شیلجا کجریوال نے بھی جس اخباری انٹرویو کی تصویر شیئر کی، اس کے مطابق فواد خان ویب سیریز میں سپر ہیرو کی طرح کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، تاہم ویب سیریز کی مکمل کہانی نہیں بتائی گئی۔

ساتھ ہی اس بات کی بھی تصدیق کردی گئی کہ مذکورہ ویب سیریز کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ پر ریلیز کیا جائے گا، جس پر عاصم عباسی کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کو بھی پیش کیا گیا تھا۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ صبا قمر اور ایمان سلیمان بھی مذکورہ ویب سیریز کی کاسٹ میں شامل ہیں یا نہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

فواد خان اور صنم سعید کی ماضی کے مقبول ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ میں جوڑی کو کافی سراہا گیا تھا اور مذکورہ ڈرامے کو بھارت میں بھی خوب پسند کیا گیا تھا۔

فواد خان بھارت میں ’اے دل ہے مشکل اور کپور اینڈ سنز‘ جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں اور وہاں ان کے لاکھوں مداح ہیں۔

جب کہ صنم سعید بھی جلد ہی ایک اور ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ کے ذریعے بھارتی شائقین کا دل لبھاتی دکھائی دیں گی۔

پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ دونوں کو ویب سیریز میں کاسٹ کیا جائے گا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ دونوں کو ویب سیریز میں کاسٹ کیا جائے گا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024