بولی وڈ اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے شادی کرلی

اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2021
اداکارہ نے 14 دسمبر کو شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے 14 دسمبر کو شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق محبوبہ اور بولی وڈ اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے کاروباری شخص وکی جین سے شادی کرلی۔

اداکارہ نے 14 اور 15 دسمبر کی درمیانی شب انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

اداکارہ نے شادی کی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے رومانوی کیپشن بھی لکھا کہ ’محبت پر سکون ہے مگر ان سے صبر نہیں ہو رہا‘

اداکارہ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ دسمبر کے وسط تک بوائے فرینڈ وکی جین سے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

ان کی شادی کے حوالے سے ’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ `(این ڈی ٹی وی)` نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں کی شادی کی مرکزی تقریب 14 دسمبر کی شام ممبئی کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی—فوٹو: انسٹاگرام

ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں اور متعدد شوبز شخصیات نے انکتا لوکھنڈے کو نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

انکتا لوکھنڈے کے جیون ساتھی وکی جین کا تعلق ریاست چھتیس گڑھ سے ہے، تاہم ان کی زیادہ تر زندگی ممبئی میں ہی گزری ہے اور وہ کاروباری شخص ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ سے شادی اور محبت کے چکر میں خود کو برباد کیا، انکتا لوکھنڈے

انکتا لوکھنڈے نے 2007 سے ٹیلی وژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، ابتدائی طور پر وہ ریئلٹی شوز میں شریک ہوتی رہیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

شادی کی تصاویر پر کئی شوبز شخصیات نے اداکارہ کو مبارک باد پیش کی—فوٹو: انسٹاگرام
شادی کی تصاویر پر کئی شوبز شخصیات نے اداکارہ کو مبارک باد پیش کی—فوٹو: انسٹاگرام

انکتا لوکھنڈے نے ایک درجن کے قریب ڈراموں میں کام کیا ہے جب کہ ان کی کم از کم دو بولی وڈ فلمیں ’مانیکا کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی اور باغی تھری‘ بھی ریلیز ہو چکی ہیں۔

انکتا لوکھنڈے نے اداکاری سے زیادہ اپنے رومانس کی وجہ سے شہرت حاصل کی، وہ کچھ عرصے تک جون 2020 میں خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ بھی تعلقات میں رہیں۔

انکتا لوکھنڈے کے ماضی میں سشانت سنگھ سے بھی تعلقات رہے—فوٹو: انسٹاگرام
انکتا لوکھنڈے کے ماضی میں سشانت سنگھ سے بھی تعلقات رہے—فوٹو: انسٹاگرام

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد انکتا لوکھنڈے نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی قربانیوں نے ہی سشانت کو ایک کامیاب اداکار بنایا۔

انکتا لوکھنڈے نے مارچ 2021 میں دیے گئے انٹرویو میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انہوں نے سشانت کی محبت کی خاطر بڑی بڑی فلموں کی پیش کش ٹھکرایا۔

اداکارہ نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انہیں کم از کم 2 بار فلموں میں کام کے بدلے جنسی تعلقات کی پیش کش بھی کی گئی تاہم انہوں نے ایسے کام سے انکار کیا۔

پرتعیش شادی کی تقریب میں درجنوں شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی—فوٹو: انسٹاگرام
پرتعیش شادی کی تقریب میں درجنوں شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی—فوٹو: انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں