ولیمے سے مشک کلیم کی شادی کی تقریبات کا اختتام

20 دسمبر 2021
دونوں کے ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہوئی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہوئی—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی سپر ماڈل مشک کلیم کے ولیمے سے ان کی شادی کی تقریبات کا اختتام ہوگیا، ان کی شادی کا آغاز 15 اور 16 دسمبر کی درمیانی شب کو ہوا تھا۔

مشک کلیم نے گزشتہ ماہ نومبر میں ہی مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ 20 دسمبر سے قبل پیا گھر سدھار جائیں گی۔

مداحوں کو تین ہفتے قبل ہی آگاہ کرنے کے بعد مشک کلیم نے 15 اور 16 دسمبر کی درمیانی شب شادی کی تقریبات کے آغاز کی ویڈیوز اور تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

مہندی اور مایوں کی تقریبات میں مشک کلیم کو اپنے ہمسفر نادر ضیا کے ساتھ مختلف پاکستانی و بھارتی شادی کے گیتوں پر پرفامنس کرتے دیکھا گیا۔

مشک کلیم کا نکاح 15 دسمبر کو ہوا تھا جس کے بعد ان کی رخصتی 17 دسمبر کو ہوئی جب کہ ان کے ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہوئی، جس میں متعدد شوبز و فیشن شخصیات نے شرکت کی۔

مشک کلیم نے بھی ولیمے کی تقریب سے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، جس پر کئی شوبز و فیشن شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے مبارک باد کے کمنٹس کیے اور ان کی نئی زندگی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مشک کلیم اور نادر ضیا کی ولیمے کی تقریب کی تصاویر بھی متعدد شوبز پیجز پر شیئر کی گئی جب کہ ولیمے سے قبل ماڈل نے شوہر کے ہمراہ فوٹوشوٹ بھی کروایا۔

مشک کلیم اور نادر ضیا کا فوٹوشوٹ ’دی ویڈیوگرافر‘ نے کیا اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مشک کلیم نے انتہائی کم عمری میں 2009 سے ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، ان کی عمر 27 سال ہے۔

مشک کلیم نے سال 2020 میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ماڈل کا ایوارڈ بھی جیتا تھا جب کہ اس سے قبل بھی وہ متعدد ایوارڈز اپنے نام کر چکی تھیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مشک کلیم کا شمار ملک کی سپر ماڈلز میں ہوتا ہے اور وہ تقریبا تمام بڑے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

مشک کلیم حیران کن طور پر فیشن اور میک اپ مصنوعات کے بجائے موم بتی کا کاروبار بھی کرتی ہیں اور ان کی موم بتی کا نام بھی مشک ہے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں