ہزاروں لوگوں نے انسٹاگرام پر اقرا عزیز اور یاسر حسین کے بیٹے کو فالو کرلیا

23 دسمبر 2021
دونوں دونوں نے 2019 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں دونوں نے 2019 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کبیر حسین کا سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا تو ہزاروں لوگوں نے انہیں فالو کرلیا۔

اداکار جوڑی کے ہاں رواں برس 23 جولائی کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں نے 2019 میں شادی کی تھی۔

دونوں بچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے تھے۔

اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد یاسر حسین کو بھی بیٹے کے پیمپر تبدیل کرنے سمیت ان کے دیگر کام کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا جب کہ والدہ اقرا عزیز بیٹے کی پیدائش کے بعد اسکرین سے تاحال دور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش

یاسر حسین اور اقرا عزیز بیٹے کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے ہیں، تاہم اب انہوں نے ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بنا ڈالا۔

کبیر حسین کے نام سے بنائے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکاروں نے بیٹے کی تصویر شیئر کی، جس میں اسے پھولوں کے گلدستے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: باپ کا بچے کے کپڑے بدلنا کوئی کارنامہ نہیں، شرمیلا فاروقی کا اقرا عزیز کو جواب

کبیر حسین کے نام سے بنائے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی تصویر شیئر کی گئی تو دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگوں نے انہیں فالو کرلیا۔

یاسر حسین نے مداحوں کو بیٹے کو فالو کرنے کا بھی کہا—اسکرین شاٹ
یاسر حسین نے مداحوں کو بیٹے کو فالو کرنے کا بھی کہا—اسکرین شاٹ

کبیر حسین کے اکاؤنٹ پر 23 دسمبر تک صرف ایک ہی تصویر شیئر کی گئی تھی اور ان کے فالوورز کی تعداد 9 ہزار تک جا پہنچی تھی جب کہ ان کے اکاؤنٹ سے صرف والدین کو فالو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اقرا عزیز اور یاسر حسین کا شرمیلا فاروقی کو جواب

ان کے اکاؤنٹ پر جو تصویر شیئر کی گئی تھی اسے دو ماہ قبل کھچوایا گیا تھا مگر اسے اب شیئر کیا گیا۔

کبیر حسین کی تصویر کو اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بھی شیئر کیا جب کہ ان کی تصویر کھچوانے والی فوٹوگرافر ثوبیہ نے بھی ان کی تصویر شیئر کی۔

تبصرے (0) بند ہیں