سام سنگ ایس 22 سیریز کے تینوں فونز کے ڈیزائن لیک

26 دسمبر 2021
گلیکسی ایس 22 سیریز کے ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
گلیکسی ایس 22 سیریز کے ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

سام سنگ کی جانب سے 2022 کے آغاز میں نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 22، ایس 22 پلس اور ایس 22 الٹرا کو متعارف کرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

2021 میں سام سنگ کی جانب سے ایس 21 سیریز کو جنوری میں متعارف کرایا گیا تھا، تو خیال کیا جاسکتا ہے کہ ایس 22 بھی 2022 کے آغاز میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

اگر جنوری میں نہیں تو سام سنگ کی جانب سے ایس سیریز کے فونز عموماً فروری میں متعارف کرا دیئے جاتے ہیں۔

ابگلیکسی ایس 22، ایس 22 پلس اور ایس 22 الٹرا کے ڈیزائن کی واضح تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

ایک لیک میں تینوں فونز کی ڈمیز کی تصاویر کو جاری کیا گیا جن سے سام سنگ کے فلیگ شپ فونز کے ڈیزائن اور حجم کا عندیہ ملتا ہے۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ان تصاویر کے مطابق گیکسی ایس 22 میں کم از کم 6.06 انچ، ایس 22 پلس میں 6.55 انچ اور ایس 22 الٹرا میں 6.8 انچ کا ڈسپلے ہوگا۔

ایس 22 الٹرا میں ایس پین کا آپشن بھی موجود ہے جیسا گیکسی نوٹ سیریز میں موجود ہوتا ہے۔

درحقیقت ڈمی ماڈل سے ایس 22 الٹرا آخری نوٹ ماڈل سے کافی حد تک ملتا جلتا نظر آتا ہے اور یہ ایس 21 الٹرا سے کافی بڑا نظر آتا ہے۔

فون کے بیک پر 5 کیمروں کا سیٹ اپ نظر آتا ہے جبکہ پہلے سے بڑی 5000 ایم اے ایچ بیٹری دیئے جانے کا امکان ہے۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

نومبر 2021 میں ایک لیک میں تینوں فونز کی قیموں کا تخمینہ بھی بتایا گیا تھا۔

لیک کے مطابق گلیکسی ایس 22 کی قیمت 849 ڈالرز (ایک لاکھ 49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

ایس 22 پلس کے لیے صارفین کو 1049 ڈالرز (ایک لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

جہاں تک اس سیریز کے سب سے طاقتور فون ایس 22 الٹرا کی بات ہے تو اس کے لیے 1299 ڈالرز (2 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنے کے لیے تیار ہونا ہوگا۔

یعنی اس بار ایس 21 سیریز کے مقابلے میں قیمتوں میں 50 سے 100 ڈالرز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ تینوں فونز میں اسٹوریج 256 جی بی ہوگی۔

سابقہ لیکس کے مطابق تینوں فونز میں پہلے سے بہتر ریفریش ریٹ کے ساتھ امولیڈ ڈسپلے ہوگا جبکہ 12 جی بی یا اس سے زیادہ جی بی ریم اور 512 جی بی تک اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

اس سے قبل ایک لیک میں بتایا گیا تھا کہ ایس 22 الٹرا میں کمپنی کا سب سے ایڈوانس کیمرا سیٹ اپ دیا جائے گا، ایس پین سلاٹ اور پہلے سے بڑی بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں