ٹیکنو کا نیا مڈرینج اسمارٹ فون پووا 5 جی

28 دسمبر 2021
پووا 5 جی — فوٹو بشکریہ ٹیکنو
پووا 5 جی — فوٹو بشکریہ ٹیکنو

ٹیکنو نے ایک نیا اسمارٹ فون پووا 5 جی متعارف کرا دیا ہے۔

یہ اس کمپنی کا ڈسپلے کے لحاظ سے سب سے بڑا اسمارٹ فون ہے جس میں 6.9 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹٰ 500 پراسیسر موجود ہے۔

فون کی ایک اور خاص بات اس کی 6000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے جس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے ہائی او ایس 8 سے کیا گیا ہے۔

8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ڈیوائس کا حصہ ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹیکنو
فوٹو بشکریہ ٹیکنو

پووا 5 جی میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

پووا 5 جی میں سائیڈ پر فنگرپرنٹ اسکینر موجود ہے جبکہ ہیڈفون جیک اور یو ایس بی سی پورٹ دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال فون کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

تبصرے (0) بند ہیں