صبور علی کے مایوں میں احد رضا میر کے بغیر سجل علی کی شرکت پر مداح پریشان

06 جنوری 2022
سجل علی کے تنہا ہونے پر لوگوں نے احد رضا میر کی غیر موجودگی سے متعلق سوالات کیے—اسکرین شاٹ
سجل علی کے تنہا ہونے پر لوگوں نے احد رضا میر کی غیر موجودگی سے متعلق سوالات کیے—اسکرین شاٹ

بہن اداکارہ صبور علی کے مایوں کی تقریب میں سجل علی کی تنہا شرکت کے بعد لوگوں نے ان سے ان کے شوہر سے متعلق پوچھنا شروع کیا کہ احد رضا میر کہاں ہیں؟

صبور علی کے مایوں کی تقریبات 5 اور 6 جنوری کی درمیانی شب شروع ہوئیں، جس کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کے مایوں کی تقریب میں ان کی بڑی بہن سجل علی کو بھی دیکھا گیا مگر ان کے ساتھ ان کے شوہر احد رضا میر نظر نہیں آئے، جس وجہ سے ان کے مداح پریشان دکھائی دیے۔

بہن کی شادی کی تقریبات میں تنہا شرکت کرنے پر جہاں سجل علی کے مداح پریشان دکھائی دیے، وہیں ان کے شوہر احد رضا میر کے مداح بھی تذبذب کا شکار نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان واقعی سب کچھ ٹھیک نہیں؟

سجل علی کو تقاریب میں تنہا دیکھنے کے بعد لوگوں نےمختلف سوشل میڈیا پیجز پر ان کی ویڈیوز پر کمنٹس کرتے ہوئے احد رضا میر سے متعلق سوالات کیے کہ وہ کہاں ہیں؟

احد رضا کی غیر موجودگی پر لوگوں نے قیاس آرائیاں کرتے ہوئے کمنٹ کیے کہ ایک شادی ہو رہی ہے تو دوسری شادی ختم ہونے جا رہی ہے۔

اسی طرح بعض لوگوں نے لکھا کہ شادی کی تقریبات میں بھی احد رضا شریک نہیں ہیں، اصل معاملہ کیا ہے، اس کا تو کسی کو علم نہیں مگر دعا ہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہو اور ان کی جوڑی سلامت رہے۔

لوگوں نے سوال کیا کہ احد کہاں ہے؟ —اسکرین شاٹ
لوگوں نے سوال کیا کہ احد کہاں ہے؟ —اسکرین شاٹ

سجل علی کی بہن کی تقاریب میں تنہا شرکت کی ویڈیوز پر مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں خدشات ظاہر کیے کہ ان کے شوہر احد رضا میر سے اختلافات ہیں اور ان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، وہیں کئی لوگ ان کے لیے دعائیں بھی کرتے دکھائی دیے۔

سجل علی کی تنہا شرکت پر ان کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں، جب کہ حال ہی میں سجل علی نے ڈان آئیکون کو دیے گئے انٹرویو میں شوہر سے اختلافات کی افواہوں کو مسترد کیا تھا۔

بعض لوگ اس بات پر برہم دکھائی دیے کہ لوگ جوڑے کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں—اسکرین شاٹ
بعض لوگ اس بات پر برہم دکھائی دیے کہ لوگ جوڑے کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں—اسکرین شاٹ

سجل علی نے بتایا تھا کہ ان کے اور احد رضا میر کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، البتہ وہ پہلے کی طرح اب ایک ساتھ دکھائی نہیں دیتے اور اس کی وجہ سے اختلافات نہیں۔

سجل علی کے مطابق ماضی میں جب دونوں ایک ساتھ ہوتے تھے تو وہ انٹرویوز میں یا میڈیا کے سامنے اپنی ذات کے بجائے صرف احد رضا میر کی باتیں کرتی تھیں، جس وجہ سے اب وہ ایک ساتھ دکھائی نہیں دیتے۔

بعض مداحوں نے دعویٰ کیا کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے—اسکرین شاٹ
بعض مداحوں نے دعویٰ کیا کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے—اسکرین شاٹ

تاہم اس کے باوجود سوشل میڈیا پر افواہیں ہیں کہ احد رضا میر اور سجل علی کے درمیان اختلافات ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں کی علیحدگی ہو چکی ہے۔

دونوں کے کافی عرصے سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا، آخری بار سجل علی نے اکتوبر 2021 میں شوہر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ جیتنے پر بارک باد دی تھی جب کہ احد رضا میر نے بھی آخری بار ستمبر میں ہی اہلیہ کے ہمراہ کیے گئے فوم کے ایک اشتہار کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

کم از کم گزشتہ 4 ماہ سے دونوں نے ایک ساتھ تصاویر شیئر نہیں کیں اور نہ ہی انہیں ایک ساتھ کسی پروگرام یا تقریب میں دیکھا گیا ہے، دونوں نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی۔

اب سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی کی شادی کی تقریبات میں بھی احد رضا میر کو نہیں دیکھا گیا تو ان کے اور سجل کے درمیان اختلافات کی افواہیں تیز ہوگئیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Kahsif Ajaz Jan 07, 2022 01:25pm
Un ki family itni pareshan nahi hogi jitne madah pareshan ho gaye hain.