شوبز شخصیات کا مری کی برفباری میں لوگوں کی اموات پر اظہار افسوس

08 جنوری 2022
زیادہ تر اموات گاڑیوں میں پھنس جانے والے افراد کی ہوئیں—فوٹو: ٹوئٹر
زیادہ تر اموات گاڑیوں میں پھنس جانے والے افراد کی ہوئیں—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کے مشہور سیاحتی مقام مری میں برفباری کے دوران گاڑیوں کے پھنسنے اور شدید ٹھنڈ میں لوگوں کی اموات ہوجانے پر جہاں پوری قوم افسردہ دکھائی دی، وہیں شوبز شخصیات نے بھی اظہار افسوس کیا۔

مری میں شدید برفباری کے دوران وہاں سیاحت کے لیے پہنچنے والے ہزاروں لوگ پھنس گئے اور گاڑیوں میں پھنس جانے والے کم از کم 21 افراد لقمہ اجل بھی بنے۔

شدید برفباری میں اپنی گاڑیوں میں پھنس کر وہیں انتقال کرجانے والے 21 افراد میں سے کم از کم دو خاندانوں کے تمام تمام افراد بھی شامل ہیں اور مرنے والے افراد میں سے کچھ بچے اور نوعمر افراد بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مری انتظامیہ تیار نہ تھی، وزیر اعظم کا سانحے کی تحقیقات کا حکم

برفباری میں پھنسنے کے بعد انتقال کر جانے والے زیادہ تر افراد کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں، تاہم کچھ 40 سال سے زائد عمر جب کہ بعض 15 سال سے کم عمر بھی ہیں۔

برفباری کی وجہ سے گاڑیوں میں پھنس کر زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے متعدد شوبز شخصیات نے حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکارہ ارمینہ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے موسمی حالات کے لیے پہلے سے ہی ٹریفک پلان اور موسم کے حالات بتائے جاتے ہیں اور موسم کو دیکھتے ہوئے مزید منصوبے ترتیب دیے جاتے ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے برفباری میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

صبا قمر نے لوگوں کو اپیل کی کہ وہ کہیں بھی سفر کرنے سے قبل موسم کو دیکھ کر اپنا منصوبہ بنائیں۔

ٹی وی میزبان وجاہت کاظمی نے بھی مری میں برفباری کےدوران لوگوں کی اموات پر اظہار افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے اس مید کا اظہار کیا کہ انتظامیہ وہاں جلد امدادی کام شروع کرے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں