بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک

19 جنوری 2022
بھارتی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے — فوٹو: وکی میڈیا کامنز/کمانڈر یو ایس سیونتھ فلیٹ
بھارتی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے — فوٹو: وکی میڈیا کامنز/کمانڈر یو ایس سیونتھ فلیٹ

بھارت حکام کا کہنا ہے کہ ممبئی میں بحریہ کے جہاز کے گودام میں ملک کے سب سے پرانے جنگی جہازوں میں سے ایک پر ہونے والے دھماکے میں بھارتی بحریہ کے اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارتی بحریہ کا کہنا تھا کہ یہ دھماکا روسی ساختہ جہاز ’آئی این ایس رنویر‘ کے اندرونی ڈبے میں ہوا جسے 1986 میں بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

بھارتی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم بورڈ آف انکوائری کو دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بحری بیڑے میں نئے ایئرکرافٹ کیریئر کا اضافہ

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے میں ہتھیار یا گولہ بارود شامل نہیں تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جن کا بحریہ کے ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت اپنی مسلح افواج کو پرانے کے بدلے جدید ساز و سامان سے لیس کر رہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں