مائیکرو سافٹ نے اکتوبر 2021 میں نیا ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم اس وعدے کے ساتھ متعارف کرایا تھا کہ اس میں اینڈرائیڈ ایپس سپورٹ بھی ہوگی۔

فی الحال تو ڈیسک ٹاپ ڈٰوائسز کے لیے یہ سپورٹ دستیاب نہیں مگر اس حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

گوگل کی جانب سے اب مخصوص ممالک کے صارفین کے لیے پہلا بیٹا ورژن جاری کیا ہے جس کے لیے گوگل پلے گیمز پر سائن اپ کرنا ہوگا۔

ایسا کرنے کے بعد وہ اپنے کمپیوٹر پر 12 اینڈرائیڈ گیمز کو کھیل سکیں گے۔

یہ سہولت سب سے پہلے ہانگ کانگ، تائیوان اور جنوبی کوریا میں دستیاب ہوگی جہاں کے صارفین اسفالٹ 9، گارڈن اسکیپس اور دیگر گیمز کھیل سکیں گے۔

اس کے لیے کم از کم ونڈوز 10 (ورژن 2004) یا ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوگی، ایک ایسا کمپیوٹر جس میں اوکٹا کور سی پی یو ہو، معتدل حد تک طاقتور جی پی یو، 8 جی بی ریم اور کم از کم 20 جی بی اسٹوریج کی ضرورت ہوگی۔

گوگل پلے گیمز کا مینیو کافی حد تک گوگل پلے اسٹور جیسا ہی ہوگا مگر اس میں زیادہ طویل ڈسکرپشن اور مختلف نوٹیفکیشنز بھی ہوں گے۔

صارفین پلے پوائنٹس بھی حاصل کرسکیں گے چاہے وہ گیم کو کسی اینڈرائیڈ فون پر نہ بھی کھیل رہے ہوں۔

یہ بیٹا ورژن دیگر ممالک میں بھی جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس میں مزید گیمز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Sonia Naz Jan 20, 2022 10:26pm
This is very informative and interesting article. I have enjoyed reading your post and have come to the conclusion that you are a professional writer.