اوپو نے رینو 7 سیریز کے فونز نومبر 2021 میں چین میں متعارف کرائے تھے اور اب ان عالمی سطح پر پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

کمپنی کے مطابق 4 فروری کو رینو 7 سیریز کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا سلسلہ بھارت سے شروع ہوگا۔

رینو 7، رینو 7 پرو اور رینو 7 ای کو اس کمپنی کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔

تینوں فونز میں 5 جی سپورٹ موجود ہے مگر رینو 7 پرو سب سے بہترین ڈیوائس ہے جس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 میکس پراسیسر موجود ہے۔

رینو 7 پرو میں 6.55 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 180 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

رینو 7 پرو — فوٹو بشکریہ اوپو
رینو 7 پرو — فوٹو بشکریہ اوپو

فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے اور سونی آئی ایم ایکس 709 سنسر پر مشتمل 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جبکہ 2 میگا پکسل میکرو اور ایک الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔

اوپو رینو 7 پرو میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 12 سے کیا گیا ہے۔

یہ فون 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔

اوہو رینو 7 کافی حد تک پرو ماڈل جیسا ہی ہے جیسے 4500 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے مگر 65 کی بجائے 60 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

رینو 7 میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر موجود ہے۔

رینو 7 — فوٹو بشکریہ اوپو
رینو 7 — فوٹو بشکریہ اوپو

فون کے بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ ہے جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فون میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے۔

رینو 7 ای اس سیریز کا سب سے سستا فون ہے جس میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر 4500 ایم اے ایچ بیٹری ہی ہے جس کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

رینو 7 ای — فوٹو بشکریہ اوپو
رینو 7 ای — فوٹو بشکریہ اوپو

رینو 7 ایس ای میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر موجود ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسنگ کیمرے موجود ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں