’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ عروج آفتاب اور اصفر حسین کا ’محرم‘ ریلیز

29 جنوری 2022
گانا 28 جنوری کو جاری کیا گیا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو
گانا 28 جنوری کو جاری کیا گیا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو

موسیقی کے اعلیٰ ترین ’گریمی ایوارڈز‘ میں نامزد یافتہ پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کا ’کوک اسٹوڈیو‘ ڈیبیو گانا ’محرم‘ ریلیز کردیا گیا۔

’محرم‘ کو عروج آفتاب نے معروف گلوکار اصفر حسین کے ہمراہ گایا ہے اور اسے 28 جنوری کو ریلیز کیا گیا۔

’محرم‘ کی شاعری اصفر حسین نے لکھی ہے جب کہ اضافی شاعری ذوالفقار جبار خان العمروف زلفی نے لکھی ہے جو کہ گانے کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’تو جھوم‘ پر سندھ کی گلوکارہ اور کوک اسٹوڈیو موسیقار کے درمیان تنازع

گانے کو مشترکہ طور پر زلفی، عبداللہ صدیقی اور عروج آفتاب نے پروڈیوس کیا ہے۔

گانے کو اصفر حسین اور زلفی نے مشترکہ طور پر کمپوز بھی کیا ہے جب کہ گانے کا خیال بھی دونوں کو مشترکہ طور پر تھا۔

مزید پڑھیں: ’تو جھوم‘ کی موسیقی روح سے ترتیب دی گئی، عابدہ پروین

’محرم‘ عروج آفتاب کا ’کوک اسٹوڈیو‘ میں پہلا گانا ہے، جس کی ریلیز کے فوری بعد ہی لوگوں نے ’گریمی‘ نامزد یافتہ گلوکارہ کی آواز و انداز کی تعریفیں کیں۔

عروج آفتاب نے بھی گانا ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ میں کوک اسٹوڈیو کی تعریفیں کیں کہ انہوں نے خاتون موسیقار کو پروڈیوسر کا کریڈٹ بھی دیا۔

گانا ریلیز ہونے کے بعد ٹوئٹر پر 28 جنوری کی شب عروج آفتاب ٹاپ ٹرینڈ پر بھی رہیں جب کہ ’محرم‘ کا ٹرینڈ بھی ٹاپ پر رہا۔

’محرم‘ سے قبل عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا گانا ’سجن ڈس نہ‘ کو 24 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا، جو شائقین کو اتنا پسند نہیں آتا، جتنے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے پہلے دو گانے شائقین کو پسند آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ریپنگ‘ کے نام سے ناواقف ’کنا یاری‘ فیم بلوچ لڑکی کیسے ’ایوا بی‘ بنیں؟

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز 14 جنوری کو عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے ’تو جھوم‘ سے ہوا تھا اور مذکورہ گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو کا دوسرا گانا کیفی خلیل، ایوا بی اور عبدالوہاب بگٹی کی آواز میں ’کنا یاری‘ کو 19 جنوری کو ریلیز کیا گیا اور اسے بھی لوگوں نے کافی سراہا۔

مزید پڑھیں: ’گریمی‘ انتظامیہ نے مجھے نامزد کرکے تاریخ رقم کی، عروج آفتاب

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا تیسرا گانا عاطف اسلم اور مومنہ مستحن کا ’سجن ڈس نہ’ تھا، جسے 24 جنوری کو جاری کیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں