• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm

کامیاب جوان پروگرام کےلیے39 ارب روپےکی منظوری دےدی گئی ہے،عثمان ڈار

شائع February 16, 2022
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے نوجوانوں کے لیے 13 ہزار سکلز اسکالرشپس مختص کیں جو کہ 35 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں—— فوٹو/ ٹوئٹر اکاؤنٹ
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے نوجوانوں کے لیے 13 ہزار سکلز اسکالرشپس مختص کیں جو کہ 35 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں—— فوٹو/ ٹوئٹر اکاؤنٹ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نےکہا کہ حکومت نے کامیاب جوان کاروباری قرضوں کے پروگرام کے لیے 39 ارب روپے کی منظوری دی ہے، جس سے آسان شرائط پر قرضوں کے لیے اہل 25 ہزار 700 نوجوان مستفید ہوسکیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے شائع کیا کہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے میڈیا انڈسٹری سے وابستہ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کامیاب جوان پروگرام (کے جے پی) کا حصہ بننے کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کے لیے درخواست دیں تاکہ وہ اپنے کاروبار کی بنیاد رکھ سکیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے کسانوں میں 2 ہزار سے زائد ٹریکٹر تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دو برس میں ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا گیا، عثمان ڈار

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں اس اسکیم کو 10 ہزار ٹریکٹرز تک بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں اور تقریباً 3 ہزار نوجوان آنٹرپرینیورز (کاروبار کا آغاز کرنے والے) کو ماہانہ 3 سے 4 ارب روپے فراہم کر رہے ہیں جسے 8 سے 10 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسکلز فار آل (ہنرمند پاکستان) اسکالرشپ پروگرام کے تیسرے مرحلے میں 4 لاکھ سے زائد افراد نے درخواستیں دی ہیں جبکہ 60 ہزار کے قریب افراد کو روایتی اور ہائی ٹیک ٹریڈز کے مختلف کورسز کے لیے اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے 2 خصوصی پروگرامز شروع کیے ہیں، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے نوجوانوں کی بھی مدد کی ہے اور ان کے لیے 13 ہزار اسکلز اسکالرشپس مختص کی تھیں جو اب 35 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں جب کہ قرضوں کے لیے اہل نوجوانوں میں آسان شرائط پر 8 ارب روپے کے قرضے تقسیم کیے گئے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کھیل قومی معیشت کا حصہ بنے تاکہ یہ نوجوانوں کو اس شعبے میں راغب کرے اور انہیں ملازمتیں فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروباری قرضوں کی فراہمی میں تیزی لائی گئی ہے تاکہ ملک میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 9 دسمبر 2024
کارٹون : 8 دسمبر 2024