آپ نے ایسے اشتہارات تو دیکھے ہوں گے جن میں مختلف کریمیں جادوئی اثرات کے وعدے کرتی نظر آتی ہیں۔

بیوٹی کریمیں اپنے وعدے کس حد تک پورے کرپاتی ہیں، اس بحث سے قطع نظر یہ کہنا درست ہوگا کہ ان کا خرچہ جیب پر کافی بھاری پڑتا ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو جلد کو جگمگانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

یہاں ایسی ہی مزیدار غذاؤں کے بارے میں جانیں جو جگمگاتی جلد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

مچھلی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

چربی والی مچھلی صحت مند جلد کے لیے بہترین غذا ہے کیونکہ اس غذا میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو جلد کی صحت کے لیے بہت اہم جز ہے۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جلد کی نمی اور اسے ہموار رکھنے کے لیے اہم ہوتے ہیں جبکہ اس کی جلد کو خش کرتی ہے۔

مچھلی کھانے سے ورم بھی کم ہوتا ہے جو کیل مہاسوں کا باعث بنتا ہے اور سورج کی مضر شعاعوں کے حوالے سے جلد کی حساسیت بھی کم ہوتی ہے۔

کچھ تحقیق رپورٹس میں دریافت ہوا ہے کہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس بھی ورم اور آٹو امیون امراض سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جو جلد کو متاثر کرتے ہیں۔

مچھلی میں موجود ٹامن ای جلد کو درکار اینٹی آکسائیڈنٹس فراہم کرتا ہے جبکہ پروٹین جلد کی مضبوطی کو برقرر رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں موجود زنک بھی ورم کی روک تھام کرتا ہے، نئے خلیات بناتا ہے اور جلد کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔

اخروٹ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اخروٹ بھی ایسے متعدد غذائی اجزا سے بھرپور گری ہے جو جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اخروٹ اہم فیٹی ایسڈز کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں، یہ ایسی چکنائی ہوتی ہے جو جسم خود نہیں بناپاتا۔

اومیگا تھری اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز اس میں موجود ہوتے ہیں۔

اومیگا 6 کا زیادہ استعمال ورم کا باعث بن سکتا ہے مگر اومیگا 3 سے جسم بشمول جلد کا ورم کم ہوتا ہے۔

چونکہ اخروٹ میں ان فیٹی ایسڈز کی شرح جسم کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے تو وہ اومیگا 6 کے زیادہ استعمال سے متحرک ہونے والے ورم کے عمل کے خلاف مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ جلد کے درکار متعدد اجزا بھی اخروٹ کا حصہ ہوتے ہیں جیسے 28 گرام اخروٹ میں زنک کی روزانہ درکار مقدار کا 8 فیصد حصہ ہوتا ہے۔

زنک جلد کے افعال کو درست رکھنے کے لیے ناگزیر جز ہے جبکہ اکڑوٹ سے وٹامن ای اور سیلینم کی مقدار بھی جسم کو ملتی ہے۔

سورج مکھی کے بیج

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سورج مکھی کے 28 گرام بیجوں میں جسم کو روزانہ درکار وٹامن ای کی 49 فیصد، سیلینیم کی 41 فیصد، زنک کی 14 فیصد مقدار ملتی ہے جبکہ 5.5 گرام پروٹین بھی جزوبدن بنتا ہے۔

شکرقندی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

بیٹا کیروٹین شکرقندی کا اہم جزو ہے جو جسم میں جاکر پرو وٹامن اے کی طرح کام کرتا ہے، یعنی وٹامن اے میں بدل جاتا ہے۔

بیٹا کیروٹین گاجر، پالک، مالٹوں اور شکرقندی میں پایا جاتا ہے۔

شکرقندی کی 100 گرام مقدار میں بیٹا کیروٹین کی اتنی مقدار ہوتی ہے جو وٹامن اے کی روزانہ درکار مقدار سے 6 گنا زیادہ ہوتی ہے۔

کیروٹینز جیسے بیٹا کیروٹین جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور جلد کو سورج کی روشنی کے اثرات سے تحفظ ملتا ہے۔

اور ہاں بیٹا کیروٹین کی زیادہ مقدار کا استعمال جلد میں جگمگاتی نارنجی رنگت کا اضافہ کرتی ہے جس سے جلد کی صحت اچھی محسوس ہوتی ہے۔

سرخ یا زرد شملہ مرچ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

شکرقندی کی طرح شملہ مرچ بھی بیٹا کیروٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔

اس کے علاوہ یہ وٹامن سی کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے جو جلد کو ہموار اور مضبوط رکھنے کے لیے اہم پروٹین کولیگن کو بنانے کے لیے ضروری ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو خواتین زیادہ مقدار میں وٹامن سی کا استعمال کرتی ہیں ان میں عمر بڑھنے سے جھریوں اور جلد خشک ہونے کے مسائل سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

بروکولی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

بروکولی میں ایسے متعدد اقسام کے وٹامنز اور منرلز جیسے زنک، وٹامن اے اور وٹامن سی ہوتے ہیں جو جلد کی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

اسکے علاوہ لیوٹین نامی جز بھی ہوتا ہے جو کیروٹینز کی ایک قسم ہے اور یہ جلد کو تکسیدی تناؤ سے تحفظ فراہم کرتا ہے جس سے جھریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اسی طرح گوبھی کی نسل کی اس سبزی میں سلفروفین بھی ہوتا ہے جو جلد کے کینسر سے بچانے میں ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور ہاں یہ سورج کی روشنی سے ہونے والے نقصان سے بھی بچاتا ہے۔

ٹماٹر

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ٹماٹر بھی وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں جبکہ ان میں لائیکوبین سمیت اہم کیروٹینز بھی ہوتے ہیں۔

ٹماٹر میں موجود بیٹا کیروٹین، لیوٹین اور لائیکو پین تینوں جلد کو سورج سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں جبکہ جھریوں کی روک تھام میں بھی مدد ملتی ہے۔

کیروٹینز سے بھرپور ہونے کے باعث ٹماٹر صحت مند جلد کو برقرار رکھنے کے لیے اہم غذا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ڈارک چاکلیٹ یا یوں کہہ لیں کوکا جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

ایک تحقیق میں لوگوں کو کچھ عرصے تک کوکا پاؤڈر کا روزانہ استعمال کرایا گیا ان کی جلد 6 سے 12 ہفتوں بعد بھی صحت مند دریافت ہوئی۔

ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 20 گرام ڈارک چاکلیٹ کو کھانے سے جلد کو سورج کی مضر شعاعوں سے مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

دیگر متعدد تحقیقی رپورٹس میں بھی اسی طرح کے نتائج سامنے آئے ہیں۔

جلد کی اچھی صحت کے لیے ڈارک چاکلیٹ کو کھانا چاہتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ کم از کم 70 فیصد کوکا پر مبنی چاکلیٹ کا استعمال کریں جس میں چینی کی مقدار کم از کم ہو۔

سبزچائے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سبزچائے بھی عمر بڑھنے سے جلد پر مرتب اثرات سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

سبز چائے میں موجود طاقتور مرکبات سے جلد کی صحت متعدد طریقوں سے بہتر ہوتی ہے۔

سبز چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جلد کو سورج سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں جبکہ نمی، موٹائی اور چک کو بھی بہتر کرتے ہیں۔

انگور

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

انگور بالخصوص سرخ انگوروں میں ایک مرکب resveratrol موجود ہوتا ہے جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے جیسے عمر کے بڑھتے اثرات کی روک تھام کرنا۔

ٹیسٹ ٹیوب تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ اس مرکب سے نقصان دہ فری ریڈیکلز کے بننے کا عمل سست ہوجاتا ہے، یہ فری ریڈیکلز جلد کے خلیات کو نقصان پہنچا کر قبل از وقت بڑھاپے کی علامات کو نمودار کرتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں