• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm

پہلے ایلیمنیٹر میں یونائیٹڈ کامیاب، زلمی پی ایس ایل کےساتویں ایڈیشن سے باہر

شائع February 24, 2022
اعظم خان اور فہیم اشرف نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا— فوٹو: پی ایس ایل
اعظم خان اور فہیم اشرف نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا— فوٹو: پی ایس ایل
شعیب ملک نے  43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 55رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے— فوٹو: پی سی بی
شعیب ملک نے 43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 55رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے— فوٹو: پی سی بی
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی ہے— فوٹو: پی ایس ایل
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی ہے— فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے ایلیمنیٹر کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی ہے۔

زلمی نے اننگز کا آغاز کیا اوپنرز نے ٹیم کو 30رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر نوجوان محمد حارث کی اننگز تمام ہوئی جنہوں نے 12رنز بنائے جبکہ یاسر خان بھی صرف 8رنز بنا سکے۔

دوسرے اینڈ پر موجود کامران اکمل نے ایک عرصے بعد بڑے رنز کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور شعیب ملک کے ہمراہ 40رنز جوڑ کر اسکور کو 98تک پہنچا دیا، وکٹ کیپر بلے باز 39 گیندوں پر 58رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

شریب ملک کا ساتھ دینے حسین طلعت آئے اور دونوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 26 گیندوں میں 56 رنز جوڑ کر ٹیم کی اچھے اسکور تک رسائی کی راہ ہموار کی، حسین نے 15 گیندوں پر 28رنز بنائے۔

شعیب ملک نے ایک مرتبہ پھر اچھی اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور اننگز کے آخری اوور میں 43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 55رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ ایک، ایک وکٹ شاداب خان اور فہیم اشرف کے حصے میں آئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو ایلکس ہیلز اور وِل جیکس کی جوڑی نے ٹیم کو 34رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد وِل جیکس 11رنز بنا کر چلتے بنے۔

شاداب خان نے ایلکس ہیلز کے ساتھ مل کر 33 رنز جوڑے اور اسکور کو 77 تک پہنچایا لیکن اسی مجموعے پر کپتان شاداب 22 رنز بنا کر سلمان ارشاد کو وکٹ بیٹھے۔

ایلکس ہیلز نے دوسرے اینڈ سے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور ٹیم کی سنچری مکمل کرانے کے ساتھ ساتھ اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی، وہ 49 گیندوں پر تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 62رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ آصف علی بھی صرف 7 رنز بنانے کے بعد سلمان کی تیسری وکٹ بن گئے۔

119 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شاید یونائیٹڈ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے لیکن فہیم اشرف اور اعظم خان نے عمدہ شراکت قائم کر کے میچ کا پانسہ اپنی ٹیم کے حق میں پلٹ دیا۔

جب اعظم خان میچ کے آخری اوور میں 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو یونائیٹڈ کو فتح کے لیے مزید 10 رنز درکار تھے لیکن لیام ڈاسن نے میدان میں آتے ہی چھکا اور چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

میچ میں 5 وکٹوں کی فتح کے بعد اب لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہو گا۔

فہیم اشرف کو 15 رنز کے عوض ایک وکٹ اور 13 گیندوں پر 19رنز بنائے۔

اس سے قبل میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی گئی تھیں اور کپتان شاداب خان کے ساتھ ساتھ ایلکس ہیلز اور حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، محمد حارث، بینی ہوویل، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، حسین طلعت، علی ماجد، وہاب ریاض، خالد عثمان، سلمان ارشاد، یاسر خان۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، ایلکس ہیلز، ول جیکس، آصف علی، اعظم خان، لیام ڈاسن، فہیم اشرف، حسن علی، اطہر محمود، زاہد محمود، وقاص مقصود۔

کارٹون

کارٹون : 9 دسمبر 2024
کارٹون : 8 دسمبر 2024