چینی کمپنی نوبیا نے ایک نیا اسمارٹ فون زی 40 پرو متعارف کرایا ہے جس میں 2 چیزیں ایسی ہیں جو پہلی بار کسی اسمارٹ فون کا حصہ بنی ہیں۔

پہلی چیز 64 میگا پکسل مین کیمرا ہے جس کے لیے سونی آئی ایم ایکس 787 سنسر استعمال کیا گیا ہے جو 35 ایم ایم لینس سے لیس ہے۔

دوسری خاص چیز اس کے گریوٹی ایڈیشن مین پہلی بار کسی اینڈرائیڈ فون میں میگنیٹک وائرلیس چارجنگ کی موجودگی ہے۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

فون کے فرنٹ پر 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

نوبیا زی 40 پرو میں کواکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

یہ فون 8، 12 اور 16 جی بی ریم اور 125، 256، 512 اور ایک ٹی بی اسٹوریج کے آپشنز کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

فون کے بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جو بائی ڈیفالٹ 16 میگا پکسل فوٹو کھینچ سکتا ہے۔

دوسرا 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور تیسرا 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے جس کے ساتھ 5 ایکس آپٹیکل زوم دیا گیا ہے، سیلفی کیمرا 16 میگا پکسل کا ہے۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 80 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

زی 40 پرو میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹںگ سسٹم کا امتزاج مائی او ایس 12 سے کیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے نادر نصب ہے۔

فوٹو بشکریہ نوبیا
فوٹو بشکریہ نوبیا

البتہ مائیکرو ایس ڈی پورٹ اور ہیڈفون جیک فون کا حصہ نہیں۔

یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3399 یوآن (94 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح گریویٹی ایڈیشن کا 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4299 یوآن (ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں