رئیل می 9 سیریز کے 2 نئے فونز متعارف

10 مارچ 2022
— فوٹو بشکریہ رئیل می
— فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می 9 پرو فروری میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اس سیریز کے مزید 2 فونز پیش کیے گئے ہیں۔

رئیل می 9 فائیو جی ایس ای اور رئیل می 9 کو کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رئیل می 9 ایس ای درحقیقت 9 پرو سے زیادہ تیز ہے۔

رئیل می 9 فائیو جی ایس ای

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

ایس ای سے مراد اسپیڈ ایڈیشن ہے اور یہ فون اپنے نام کے مطابق تیزرفتار بھی ہے۔

اس میں رئیل می 9 پرو کے مقابلے میں زیادہ تیزرفتار پراسیسر اور تیز ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس نئے فون میں اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر موجود ہے جبکہ 9 پرو میں اسنیپ ڈراگون 695 پراسیسر دیا گیا تھا۔

نئے فون میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی استوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می 9 فائیو جی ایس ای میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے۔

فون میں 6.6 انچ کا ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے اور اس قیمت کے فون میں پہلی بار اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر اور 144 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔

یہ اسکرین 6 ریفریش ریٹس میں سوئچ کرسکتا ہے یعنی 30 ہرٹز سب سے کم جبکہ 144 ہرٹز سب سے زیادہ۔

رئیل می 9 ایس ای میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے اور کمپنی کے مطابق اس پر مسلسل ساڑھے 19 گھنٹے تک ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فنگرپرنٹ ریڈر، وائی فائی 6 اور بلیوٹوتھ 5.2 دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

اس فون کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 262 ڈالرز (46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 300 ڈالرز (53 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

رئیل می 9 فائیو جی

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس فون میں 6.5 انچ کا ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 ہراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی۔

فون میں ڈوئل سم کے ساتھ مائیکرو ایس ڈی سپورٹ بھی موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 48 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں، جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می 9 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق بیٹری 22 گھنٹے تک ویڈیو چلانے کے لیے کافی ہے۔

یہ فون 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 200 ڈالرز (35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 230 ڈالرز (40 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں