• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

سیالکوٹ گیریژن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آئی ایس پی آر

شائع March 20, 2022 اپ ڈیٹ March 20, 2022 08:01pm
بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا گیا، آئی ایس پی آر—فائل فوٹو: فیس بک
بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا گیا، آئی ایس پی آر—فائل فوٹو: فیس بک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں گیریژن میں لگنے والی حادثاتی آگ پر قابو پالیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ گیریژن میں شارٹ سرکٹ کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاک فوج کے مطابق آگ کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیے جانے سے مالی و جانی نقصان سے محفوظ رہے اور آگ پر قابو پالیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ حادثاتی آگ سے کسی طرح کا جانی یا بھاری نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر سیالکوٹ میں آگ لگنے کی خبریں وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد پاک فوج نے وضاحتی بیان جاری کیا کہ گیریژن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026