شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر شوبز شخصیات کا ملا جلا رد عمل

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2022
شہباز شریف 11 اپریل کو ملک کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
شہباز شریف 11 اپریل کو ملک کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

شوبز شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جہاں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، تو وہیں بعض افراد نے انہیں وزیر اعظم تسلیم کرنے سے ہی انکار کردیا۔

شہباز شریف 11 اپریل کو ملک کے 23 ویں وزیر اعظم بنے تھے، انہوں نے 12 اپریل کو ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے ملک میں سرکاری اداروں میں دو دن کی تعطیلات ختم کرکے ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

شہباز شریف کے پہلے بار وزیر اعطم بننے پر جہاں متعدد سیاستدانوں، اسپورٹس شخصیات اور غیر ملکی حکمرانوں نے انہیں مبارک باد پیش کی تھی، وہیں شوبز شخصیات نے بھی ان کے وزارت عظمیٰ پر پہنچنے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم شہباز شریف کا تعارف

ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت عطمیٰ پر براجمان ہونے پر انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ شہباز شریف بہترین انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

اداکارہ ارمینا خان نے شہباز شریف کا نام لیے بغیر انہیں وزیراعظم ماننے سے ہی انکار کردیا۔

اداکارہ نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ ان کے وزیر اعظم نہیں ہیں

سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کرنے والی سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے شہبا شریف کے وزیر اعظم بننے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھاکہ عدالتوں سے ضمانت حاصل کرنے والے شخص کو سرکاری ملازمت نہیں دی جاتی مگر وزیر اعظم بن سکتا ہے۔

انہوں نے شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کر شرمناک بھی قرار دیا اور ساتھ ہی عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے بھی شہباز شریف کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں