• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

جنید خان کی موٹیویشنل ویڈیو نے بھارتی ایوارڈ جیت لیا

شائع April 29, 2022
جنید خان نے ٹیم ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا—اسکرین شاٹ
جنید خان نے ٹیم ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا—اسکرین شاٹ

اداکار جنید خان کی جانب سے بنائی گئی موٹیویشنل ویڈیو نے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ کا ’گلوبل کانٹینٹ ایوارڈ‘ اپنے نام کرلیا۔

تقریباً 7 منٹ کی بنائی گئی موٹیویشنل ویڈیو میں جنید خان اپنی ذات سے متعلق زندگی کے مختلف مسائل اور موضوعات پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں اداکار کو گھر میں تنہا خود سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے مگر ساتھ ہی باہر کی دنیا کے مناظر کو بھی ویڈیو کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مختصر ویڈیو سیریز کو اداکار نے ’کہہ دو‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کی پہلی قسط انہوں نے 8 اگست 2020 کو ریلیز کی تھی اور ان کی پہلی اسی سیریز کی پہلی ہی ویڈیو کو ایوارڈ دیا گیا ہے۔

جنید خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی ویڈیو کو ایوارڈ دیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ارکان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ان کی ویڈیو کی ہدایات معز عباس نے دی ہیں جو ان کی ویڈیو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی تھے۔

معز عباس نے بھی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کی بنائی گئی جنید خان کی ویڈیو کو ’زی فائیو کے گلوبل کانٹنیٹ کا 2022 کا ایوارڈ‘ دیا گیا ہے۔

جنید خان کی ویڈیو کے علاوہ زی فائیو کی جانب سے اسی کیٹیگری میں باقی تمام ایوارڈز بھارتی نژاد لوگوں کی ویڈیوز کو دیے گئے۔

’زی فائیو‘ کی جانب سے جنید خان کی اردو زبان کی ویڈیو کو ’ہندی زبان‘ کی کیٹیگری میں نامزد کرکے اسے ایوارڈ دیا گیا، مجموعی طور پر 6 ویڈیو سیریز کے ایوارڈز دیے گئے، جن میں سے صرف ایک ویڈیو انگریزی زبان میں تھی۔

’زی فائیو گلوبل کانٹینٹ‘ ایوارڈ جیتنے والی باقی تمام پانچوں ویڈیوز بھارتی نژاد لوگوں کی تھیں مگر اس میں واحد جنید خان کی ویڈیو غیر ملکی تھی، جسے ایوارڈ دیا گیا۔

جنید خان نے ایوارڈ جیتنے والے دیگر کانٹینٹ کریئٹرز اور ویڈیوز پروڈیوسرز و ہدایت کاروں کو مبارک باد بھی پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024