• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:35pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:35pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:37pm

تیسری طلاق سے قبل ہی دو خواتین نے عامر لیاقت کو شادی کی پیش کردی

شائع May 14, 2022
دونوں خواتین نے میڈیا کے ذریعے عامر لیاقت کو پیش کش کی—اسکرین شاٹ
دونوں خواتین نے میڈیا کے ذریعے عامر لیاقت کو پیش کش کی—اسکرین شاٹ

رکن قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان سید عامر لیاقت حسین کی دانیہ ملک سے طلاق سے قبل ہی صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی دو خواتین نے انہیں شادی کی پیش کش کردی۔

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے 7 مئی کو پنجاب کے شہر بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیا تھا، اس سے قبل میزبان کی دو شادیاں بھی طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

تیسری اہلیہ کی جانب سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد اب دو خواتین نے عامر لیاقت کو شادی کی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میزبان کو ان کی تمام عادتوں کے ساتھ قبول کرکے ان کی شریک سفر بننے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

عامر لیاقت کو شادی کی پیش کش کرنے والی دونوں خواتین کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے اور دونوں نے مقامی میڈیا میں ان کی تیسری طلاق کی خبریں آنے کے بعد ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

عامر لیاقت کو جانتی ہوں، وہ اتنے غلط نہیں ہو سکتے، خاتون کا دعویٰ—اسکرین شاٹ
عامر لیاقت کو جانتی ہوں، وہ اتنے غلط نہیں ہو سکتے، خاتون کا دعویٰ—اسکرین شاٹ

ایک خاتون نے ڈیجیٹل پاکستان نامی پلیٹ فارم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سمیت دانیہ ملک کو عامر لیاقت کا نام احترام سے لینا چاہیے، ان کے نام کے آخر میں ’صاحب‘ یا ’جی‘ لگایا جائے۔

مذکورہ خاتون کے مطابق عامر لیاقت حافظ قرآن ہیں، ان کے پاس دینی و دنیوی تعلیم ہے، وہ بہت اچھے انسان ہیں، وہ جھوٹ نہیں بول سکتے، وہ اتنے غلط نہیں ہو سکتے کہ نشہ کریں۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے الزامات مسترد کردیے

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کو پہلی دونوں بیویوں نے بھی ذلیل کیا اور دانیہ ملک نے تو حد کردی مگر وہ ان کے ساتھ ایسا نہیں کریں گی، وہ ٹی وی میزبان کو صرف پیار دیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں وہ عامر لیاقت کے اسکالر ہونے کی وجہ سے ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ٹی وی میزبان ان کے ساتھ کبھی برا نہیں کریں گے۔

عامر لیاقت نے کہا تھا کہ وہ چار شادیاں کریں گے، دوسری خواہش مند خاتون—اسکرین شاٹ
عامر لیاقت نے کہا تھا کہ وہ چار شادیاں کریں گے، دوسری خواہش مند خاتون—اسکرین شاٹ

ان کی طرح دوسری خاتون نے ’ڈیلی پاکستان‘ سے بات کرتے ہوئے عامر لیاقت سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ منتظر ہیں کہ ٹی وی اسکالر آکر ان سے شادی کریں۔

مذکورہ خاتون کے مطابق عامر لیاقت نے کہا تھا کہ وہ چار شادیاں کریں گے اور ان سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد ان کا ٹارگٹ پورا ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کے ایک دوسرے پر ’شرمناک‘ الزامات

مذکورہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ 5 فٹ 10 انچ دراز قد اور 120 کلو وزن کی حامل ہیں مگر وہ عامر لیاقت سے سچی محبت کرتے ہیں اور ان کی شدید خواہش ہے کہ ٹی وی میزبان انہیں شریک سفر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عامر لیاقت کی خاطر سب کچھ کرنے کو تیار ہیں، بس ٹی وی میزبان آکر ان سے شادی کرلیں۔

عامر لیاقت اور دانیہ ملک نے فروری 2022 میں شادی کی تھی—اسکرین شاٹ
عامر لیاقت اور دانیہ ملک نے فروری 2022 میں شادی کی تھی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024