• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am

فواد چوہدری کے ماتحت پی ٹی آئی ٹولے نے سوشل میڈیا پر کردار کشی کی، عامر لیاقت

شائع May 16, 2022
عامر لیاقت کا ملک چھوڑتے وقت فواد چوہدری اور عمران خان کو سرپرائز دینے کا بھی اعلان—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عامر لیاقت کا ملک چھوڑتے وقت فواد چوہدری اور عمران خان کو سرپرائز دینے کا بھی اعلان—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رکن قومی اسمبلی، اسکالر و ٹی وی میزبان سید عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ماتحت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ماتحت ٹولے نے سوشل میڈیا پر منظم انداز میں ان کی کردار کشی کی۔

عامر لیاقت نے 16 مئی کو اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے جس ٹولے کوفواد چوہدری دیکھتے ہیں، اس سے سابق وزیر اطلاعات نے منصوبہ بندی کے تحت ان کی کردارکشی کروائی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی کردارکشی اس لیے کی گئی تاکہ عمران خان کو خوش کیا جائے، جو کہ ان سے سخت ناراض ہیں، ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کا یقین کریں۔

اپنی دوسری ٹوئٹ میں انہوں نے عمران خان کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ان کے چاپلسوں نے پانچ دن تک ان کی سیاست کو چونا لگایا۔

عامر لیاقت نے لکھا کہ وہ نفرت و محبت کے جذبات کا ایک ایسا عکس ہیں کہ پاکستان میں جب ان پربحث شروع ہوتی ہے تو گھر گھر کبھی شادی تو کبھی تنسیخ نکاح کا دعویٰ اہم موضوع بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین کا ملک چھوڑ جانے کا اعلان

پی ٹی آئی کے سابق رکن نے اپنی تیسری ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کی کردارکشی کی بات تحقیقات کے مراحل میں ہے لیکن وہ خود نجی معاملے کی تشہیر پریقین نہیں رکھتے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے عمران خان کا مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ جلد ملک چھوڑ جائیں گے لیکن وہ ان سے عہدہ کرتے ہیں کہ وہ روانگی سے قبل انہیں اور فواد چوہدری کو سرپرائز دیتے جائیں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر اپنی کردارکشی کا الزام فواد چوہدری یا پی ٹی آئی پر لگایا ہے، اس سے قبل وہ اپنی تیسری اہلیہ دانیہ ملک اور یوٹیوبرز کو اپنی کردارکشی کا ملزم کہتے آئے ہیں۔

انہوں نے 15 مئی کو طویل دورانیے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے ملک چھوڑ جانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ دانیہ ملک کے کہنے پر قوم نے ان کا مذاق اڑایا، ان کی کردار کشی کی، انہیں ننگا کیا گیا۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا تھا کہ وہ تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو بھی طلاق نہیں دیں گے، کیوں کہ انہوں نے اس سے قبل دوسری اہلیہ طوبیٰ کو بھی خلع نہیں دی تھی اور نہ ہی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کو طلاق دی تھی۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے 7 مئی کو ان سے تنسیخ نکاح کی درخواست بہاولپور کی عدالت میں دائر کی تھی، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات بھی عائد کیے اور عامر لیاقت کی نامناسب ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

عامر لیاقت اور دانیہ ملک نے فروری 2022 میں شادی کی تھی اور گزشتہ ماہ اپریل میں ہی ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں، دونوں کی عمر 33 سال کا فرق تھا لیکن اب عامر لیاقت نے خود اعتراف کیا کہ شادی کے وقت ان کی اہلیہ کی عمر 18 برس نہیں بلکہ 14 یا 15 برس تھی۔

دونوں کی شادی محض تین ماہ ہی چل سکی—اسکرین شاٹ
دونوں کی شادی محض تین ماہ ہی چل سکی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024