• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:54am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:54am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

تیسرا ون ڈے، سری لنکن ویمن ٹیم کی پاکستان کے خلاف 93 رنز سے فتح، سیریز پاکستان کے نام

شائع June 6, 2022
قومی کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض  56 رنز  بناکر نمایاں رہیں—فوٹو:آئی سی سی ٹوئٹر
قومی کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض 56 رنز بناکر نمایاں رہیں—فوٹو:آئی سی سی ٹوئٹر

سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 93 رنز سے ہرا دیا، شکست کے باجود سیریز دو ایک سے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے نام رہی۔

سری لنکا کراچی میں تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ سے بچنے میں کامیاب رہا۔

سری لنکا نے پہلے دو اوورز میں دو وکٹیں کھو کر بلے بازی کے ساتھ اننگز کا تباہ کن آغاز کیا، سری لنکن کھلاڑی ہرشیتھا مداوی نے 17ویں اوور کے اختتام پر 46 گیندوں پر37 رنز بنائے جس کے بعد انہوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے 4 اوورز میں 5 چوکے لگائے، انہوں نے دورہ پاکستان کے دوران اپنی پہلی نصف سینچری مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کے خلاف سیریز جیت لی

انہوں نے اپنی اننگز کے دوران ڈیانا بیگ کو لگاتار 3 چوکوے لگائے جس سے ان کا انفرادی اسکور 99 تک پہنچ گیا جس کے بعد ایک سنگل رن لے کر انہوں نے اپنی سنچری مکمل کی۔

مڈل آرڈر بلے بازوں کی ذمے دارانہ بیٹنگ اور پارٹنرشپ کے ساتھ سری لنکا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 261 رنز کا ہدف دیا، یہ ہدف دورہ پاکستان کے دوران سری لنکا کی جانب سے بنایا جانے والا سب سے بڑا اسکور تھا۔

7 اوورز کے بعد پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 40 بتائے تھے جبکہ 12 ویں اوور کے اختتام پر صرف 11 رنز کے اضافے کے ساتھ 51 رنز پر پاکستان کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے عمائمہ سہیل اور عالیہ ریاض نے مزاحمت کی کچھ کوشش کی لیکن پاکستان میچ بچانے میں ناکام رہا، آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے 56 رنز بنائے اور پوری ٹیم ہدف کے حصول سے 93 رنز دور رہتے ہوئے 167 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ہندوستان کو شکست

پاکستانی ٹیم تیسرا ایک روزہ میچ تو ہار گئی لیکن سیریز دو ایک سے پاکستان کے نام رہی جب کہ اس سے پہلے ٹی 20 سیریز تین صفر سے قومی ٹیم نے اپنے نام کی تھی۔

یہ جیت سری لنکا کے لیے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے موجودہ پوائنٹس بورڈ پر پہلی جیت ہے، 3میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچوں میں یک طرفہ مقابلوں میں میزبان ٹیم نے فتح حاصل کی تھی تاہم، مہمان ٹیم نے آخری میچ میں فتح حاصل کی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سامنے مزید مشکل چیلنجز ہیں، رواں سیزن کے دوران وہ ہندوستان، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کی میزبانی کرے گی اور انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024