تین چینی خلاباز کامیابی سے نئے خلائی اسٹیشن پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 07 جون 2022
چین کے نئے خلائی اسٹیشن کے مشن پر خلابازوں کو لے کر راکٹ اتوار کو روانہ ہوا۔— فوٹو: اے ایف پی
چین کے نئے خلائی اسٹیشن کے مشن پر خلابازوں کو لے کر راکٹ اتوار کو روانہ ہوا۔— فوٹو: اے ایف پی

چین کے نئے خلائی اسٹیشن کے لیے بھیجے گئے تینوں خلاباز کامیابی کے ساتھ خلائی اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی 'اے پی پی' کے مطابق چینی ذرائع ابلاغ نے چین کی خلائی ایجنسی چائنا مینڈ اسپیس (سی ایم ایس اے) کے حوالے سے بتایا کہ چین نے تینوں خلا بازوں کو صحرائے گوبی کے لانچ سینٹر سےشینزو 14 اسپیس کرافٹ کے ذریعے 5 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 44 منٹ پر کامیابی سے روانہ کیا جو پیر کو پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی خلابازوں کی نئے اسپیس اسٹیشن کے باہر پہلی چہل قدمی

رپورٹ کے مطابق تینوں خلاباز چین کے تعمیر کردہ تیانگ اونگ اسٹیشن کے موڈیولز میں قیام کریں گے اور ان کی واپسی دسمبر 2022 میں ہوگی۔

یہ خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے لیے بھیجے جانے والا تیسرا انسان بردار مشن ہے، اس خلائی اسٹیشن کے لیے پہلا مشن 2021 میں وہاں پہنچا تھا اور ستمبر 2021 میں اس کی واپسی ہوئی جس کے بعد 6 ماہ کے لیے دوسرا مشن بھیجا گیا۔

مزید پڑھیں: تین چینی خلابازوں کی چھ ماہ بعد زمین پر بحفاظت واپسی

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس خلائی اسٹیشن کے لیے چین کی جانب سے 2022 کے اختتام تک 6 مشن شیڈول کیے گئے ہیں جن میں سے ایک انسان بردار ہوگا، 2 لیبارٹری موڈیولز اور 2 کارگو مشنز ہوں گے۔

مزید کہا گیا کہ اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد توقع ہے کہ اس کی زندگی 15 سال ہوگی جس پر ہر سال 2 انسان بردار اور 2 کارگو مشنز بھیجے جائیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں